Posts
Showing posts from January, 2020
غزل کلامِ ضیاء: چمک رہے ہیں زمانے میں قربتوں کے ایاغ
- Get link
- X
- Other Apps
کلامِ ضیاءؔ کلامِ ضیاءؔ چمک رہے ہیں زمانے میں قربتوں کے ایاغ ہمارے سینے میں روشن ہیں تیرے ہجر کے داغ بلا سے لوگ خفا ہم سے ہیں تو ہو جائیں ہمارا اور مزاج اور ان کا اور دماغ وہ اور ہوں گے تیری راہ چھوڑنے والے ہمیں تو مشکلیں دیتی ہیں منزلوں کا سراغ مسافتِ شبِ غم کچھ طویل تر ہے مگر ہماری راہ میں روشن ہیں آخرت کے چراغ ہمارے ساتھ ہے چلنا اگر تو جانِ ضیاءؔ زمانے والوں سے لازم ہے جان و دل کا فراغ (شاعر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ۔ گوجرہ)