Posts

Showing posts from May, 2025

مشتری ہشیار باش

Image
مشتری ہشیار باش تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء جو احباب بیسویں صدی کے آخری عشروں میں اپنی بلوغت کے اچھے خاصے ہوش و حواس میں تھے ان نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کا ایک ترانہ سڑکوں پر بجتا ضرور سُنا ہو گا: پی پی جی کھیڑا جان دیو (یعنی پیپلزپارٹی اب ہماری جان چھوڑو)۔ ہمیں اس دور میں اپنے انقلابی رجحانات کے پیشِ نظر جنونِ عشق کی حد تک پیپلزپارٹی سے لگاؤ تھا مگر اس ترانے کے الفاظ کے انتخاب کے باعث  اور میزانِ ادبیات میں پورا اترنے کے سبب ہم بھی اس سے لطف اندوز ہو لیتے تھے، حالانکہ اس کا یہ بند ہمیں بطورِ خاص بہت چُبھتا تھا: جیہڑا غنڈا ایہہ مشٹنڈا ایہہ جیہڑا دینوں عملوں ٹھنڈا ایہہ اودھے ہتھ ترنگا چھنڈا ایہہ جس کا مفہوم یہ تھا کہ جو بدمعاش و بدقماش ہے، جو دین پر عمل پیرا ہونے سے قاصر ہے یعنی نماز روزہ کا پابند نہیں، بس وہی تو پیپلزپارٹی کا ترنگا جھنڈا لہرائے پھرتا ہے۔ یہ الفاظ سن کر ہم اپنے گریبان میں جھانکتے اور اپنے ساتھیوں کو بھی دیکھتے تو معلوم ہوتا کہ یہ الفاظ درست نہیں کیونکہ ہم نماز بھی پڑھتے تھے اور روزہ بھی رکھتے تھے۔۔۔ بعد ازاں ہمیں  اس پارٹی کے جلسے جلوسوں میں وہ مخلوق...