Posts

Showing posts from October, 2026

اتباعِ محمدﷺ فرضِ عین ہے

Image
  وَاتَّبِعُوۡهُ  اور اس   ﷺ کی اتباع کرو   (7:158) ۔۔۔                یہ مضمون اختیاری  ہوتا یا فرض کفایہ ہوتا کہ بستی کے کچھ لوگوں نے ادا کر دیا تو سب کی طرف سے ادا ہو گیا تو شاید کچھ پُرسشِ احباب نہ ہوتی مگر یہاں تو معاملہ ہی کچھ اور ہے کہ قرآنِ مجید نے اتباعِ محمدِ مصطفیٰ  ﷺ کو مسلمانوں ہی پر نہیں بلکہ بلا استثناء ہر اس شخص پر فرض ٹھہرا دیا ہے کہ جو ذات کا انسان ہے،  اس سے کسی کو کچھ مفر نہیں: قُلۡ آپ فرما دیجیئے   يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اے سب کے سب انسانو  اِنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡ جَمِيۡعَاْ یقیناً میں ہی بلاشبہ اللہ کا رسول ہوں تم سب ہی کی طرف  ۔۔۔۔۔ فَاٰمِنُوۡا بِاللّٰهِ ۔۔۔۔۔پس ایمان لاؤ اللہ پر  وَرَسُوۡلِهِ النَّبِىِّ الۡاُمِّىِّ الَّذِىۡ يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ وَكَلِمٰتِهٖ  اور اس کے رسول اس نبئ اُمی پر کہ جو ایمان رکھتا ہے خدا پر اور اس کے کلمات پر وَاتَّبِعُوۡهُ  اور اس کی اتباع کرو لَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُوۡنَ تاکہ تم ھدایت پا جاؤ  (7:158) یع...