طلاق اور خانگی کشیدگی۔۔۔ ایک کھلا خط Divorce & family disputes in URDU
خانگی کشیدگی تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ drziaullahzia@gmail.com کھلا خط اپنے ایک عزیز کے نام افادہ عامہ کے لئے مشتہر کیا گیا ************************** برادرِ عزیز السلام علیکم آپ کابرادرِ خورد ایک عرضداشت کے ساتھ حاضرِ خدمت ہے کہ آنے والی دنیا کے لئے اس دنیا و مافیہا کو بھول کر طلاق سے رجوع فرما لیجیے تاکہ آپ کے اہلِ خانہ آپ کی سرپرستی اور آپ کے نام سے محروم ہو کر جیتے جی زندہ لاشیں نہ بن جائیں۔ طلاق بھی آپ کا حق ہے اور رجوع (طلاق واپس لینا) بھی۔ آپ کو تو کوئی بھی اس سلسلے میں مجبور نہیں کر سکتا مگر آپ کے کسی بھی فیصلے کے نتائج و عواقب بڑے گہرے اور دور رس ہوں گے۔ غلطی ایک وقت کی ہوتی ہے مگر کئی نسلوں تک اس کے اثرات جاتے ہیں۔ غالبا میں نے کتابِ مقدس (bible ) میں مدتوں پہلے کوہِ طور پر موسیٰ علیہ السلام سے اللہ تعالی کاایک کلام پڑھا تھا جس کا مفہوم یوں ہے کہ میں وہ خُدا ہوں کہ ماں باپ کی غلطیوں کے اثرات سات نسلوں تک اولاد پر مرتب کرتا ہوں۔ ؎ لمحوں نے خطا کی تھی، صدیوں نے سزا پائی ہماری حیاتِ چند روزہ باقی ہی...