سُراغِ نوح علیہ السلام۔۔ تحریر و تحقیق ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء
سراغِ نوح علیہ السلام تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ کتابِ مقدس (بائیبل) یہ ذکر تو کرتی ہے کہ جب نوح علیہ السلام کی عمر 500 سال تھی تو ان کے تین بیٹے تھے یا طوفانِ نوح کے وقت نوح علیہ السلام کی عمر کے 600 برس تھی مگر نوح علیہ السلام کی تاریخ پیدائش یا زمانے کا کوئی تذکرہ نہیں کرتی۔ نہ ماہ و سال کی کوئی تخصیص نہ یومِ پیدائش کی۔ طوفانِ نوح کا روایتی زمانہ کتابِ مقدس کے مطابق تو تقریبا 2348 سال قبلِ مسیح کا بنتا ہے۔ جبکہ ارضیاتی و سائینسی طور پر سیلاب کی باقیات کے تجزیہ کی تاریخ سے وسطی میسوپوٹیمیا کے سیلاب کا زمانہ 3000 سال قبلِ مسیح بنتا ہے ۔ اس تاریخی داستان کا اہم ترین ہیرو گیلگامیش 2700 قبل مسیح میں ارک کا بادشاہ ہوا کرتا تھا۔ جو سیلاب کے بعد ایک کشتی میں بچ رہا۔ گیلگامیش کے حوادث کو اگر سمیری بادشاہوں کی تاریخ کی مطابقت میں دیکھا جائے تو یہ زمانہ 3 ہزار سال قبلِ مسیح کا بنتا ہے۔ اگر تمام آثار و قرائن کا بیک وقت مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ سیلاب 5 ہزار سال قبلِ مسیح میں آیا۔ مگر ہمارے پاس جتنا بھی تحریری تاریخی مواد دستیاب ہے اس کا ...