Posts

چودھری رحمت علی سے ہمارا سلوک

Image
  پاکستان کا نام رکھنے والے اور سب سے پہلے پاکستان  نیشنل موومنٹ چلانے والے چودھری رحمت علی کو پاکستان سے جائیداد ضبط کرکے نکال دیا گیا اور وہ محسنِ پاکستان غربت و عسرت میں دفن ہوا۔ "After the creation of Pakistan he returned to Pakistan in April 1948, planning to stay in this country, but he was ordered by the then Prime Minister Liaquat Ali Khan to leave the country. His belongings were confiscated, and he left empty-handed for England in October 1948. He died in February 1951 and was buried on 20 February at Newmarket Road Cemetery Cambridge UK. Emmanuel College’s Master, who had been Rahmat Ali’s Tutor, himself arranged the burial in Cambridge on 20 February 1951".  پہلے ہوشیار پور اور ہجرت کے بعد چک 66 جب لائلپور میں ان کا خاندان آباد رہا۔ A thought-provoking & eye-opening essay: click the following link: Ch.Rahmat Ali

مقامِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

Image
مقامِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب اسلم عارفی صاحب نے ایک خوبصورت و لائقِ صد تحسین و آفریں نعتیہ شعر عطا فرمایا ہے کہ " آپ کے راستے پہ چل کے ملی دین و دنیا کی کامیابی حضور" ( اسلم عارفی) اور اس پر ناچیز و ننگِ اسلاف کی رائے طلب کی ہے۔ محاسنِ شعر و سخن سے تو عارفی صاحب خود آگاہ ہیں، چنانچہ اس بارے میں تو ہما شما کا اظہارِ رائے داخلِ شوخ چشمی و بے ادبی ہے۔ جہاں تک طلسمِ گنجینہء مفہوم و معانئ بین السطور کا تعلق ہے تو عرضِ خدمت ہے کہ بمصطفیٰ بہ رساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست اگر بہ اُو نہ رسیدی تمام بولہبی است (علامہ اقبال) ہمارا دین سب کا سب نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ والا صفات و بابرکات سے ہی شروع ہوتا ہے اور آپ ہی پر ختم ہوجاتا ہے۔ دین تمام کا تمام بجز ذاتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور ہے ہی کیا۔ جو آپ کی دہلیز  تک "اپڑ" (پہنچ) گیا تو دین اسی کا درست ہے، دماغ اسی کا درست ہے، زاویہء نگاہ اسی کا ٹھیک ہے۔ اگر یہ نہیں تو سب کچھ کفر ہے،  بولہبی ہے۔ نکتہ ہائے نظر ، ...

روح جسم اور موت

Image
  روح، جسم اور موت تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ (گوجرہ) روح صرف اور صرف 3 یا چار اشیاء کے بارے میں ہی قرآن میں آیا ہے۔ قرآن میں فرشتوں کو روح کہا گیا، وحی کو روح کہا گیا اور روح کو رب کے امر میں سے کچھ کہا گیا ہے  اور رب کے امر کے بارے میں قرآن ہی نے بتا دیا ہے کہ یہ رب کے ارادے کا نام ہے جو ہمیں سمجھانے کے لئے یوں ہے کہ اس کا امر کچھ یوں ہے کہ جب وہ کسی شے کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے کن (ہوجا) تو واقع ہو جاتی ہے ۔ دوسری جگہ یفعل ما یرید کہ کر واضح کردیا کہ اس کا ارادہ دراصل اس کے فعل ہی سے عبارت ہے جو اس کا ارادہ ہوتا ہے وہ فعل(کام) میں ڈھل جاتا ہے یعنی وہ جو ارادہ کرتا ہے اسے عمل میں لے آتا ہے۔ امرِ ربی [(رب کا امر یعنی حکم یا ارادہ = رب کا فعل)] ⬅روح ⬅روح میں سے کچھ ⬅انسان میں نفخ چوتھی شے نفخِ روح (روح پھوکنا) ہے اور یاد رہے کہ انسان میں اللہ نے اپنی روح نہیں پھونکی کہ اس کی بنیاد پر روحانیات یا تصوف کا کوئی کاروبار چمکا لیا جائے بلکہ اپنی روح میں سے کچھ پھونکا ہے۔ظاہر ہے  فرشتے کو تو انسان میں پھونکا نہیں جا سکتا اور اللہ تعالی نے نفخِ روح (روح پھوکنے) کے عمل میں...

نمز میں خشوع فرض ہے

Image
نماز میں خشوع اختیار نہ کرنے والے قابل مذمت ہیں ،     ﷲ کے ہاں خشوع سے خالی نماز کی کوئی قیمت نہیں   تحریر :  محمد عابد ندوی۔   ایک حدیث میں رسول اﷲنے یہ خبر دی کہ لوگوں سے جو چیز سب سے پہلے اُٹھالی جائیگی وہ خشوع ہے اور یہ کہ ایک وقت ایسا بھی آئیگا کہ پوری مسجد میں کوئی ایک شخص بھی خاشع ( خشوع سے نماز پڑھنے والا ) نہ ہوگا۔ خشوع کا اصل مقام تو دل ہے اور اﷲ ہی بہتر جانتا ہے کہ کس کے دل میں کس درجہ خشوع ہے ؟ تاہم خشوع کی جو علامات اور آثار ہیں اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ آج ہم میں سے اکثر کی نمازیں خشوع سے خالی ہیں ۔      نمازوں کی ادائیگی کا اہتمام تو کسی حد تک بہت سے لوگ کرلیتے ہیں لیکن جو نماز کی روح اور جان ہے یعنی خشوع خضوع اس کی کوئی فکر نہیں۔ شاید اس غلط فہمی اور ناسمجھی سے کہ خشوع ایک ثانوی چیز ہے جبکہ نماز میں خشوع نہایت اہم چیز ہے اور یہ نماز کی جان ہے ، نیز خشوع والی نماز ہی پر اجر وثواب کا وعدہ اور کامیابی کی ضمانت ہے ۔     نماز میں خشوع ، صرف سنن و مستحب اور ادب کے درجہ میں نہیں بلکہ یہ واجب اورضروری ہے ۔ ا...

Life, Health & Body : In Context to improvement

Image
Life, Health & Body : In Context to improvement   by Dr.ZiaUllah Zia.... Gojra (Punjab; Pakistan) drziaullahzia@gmail.com .....................................          Definitely, we do not own our body because we have not made it. We had neither any right to chose our genetic make up, nor to select our predecessors or progeny. We are definitely the work of another Being, Who had created us in the womb of our mothers as He decided Himself: All things bright and beautiful, All creatures great and small, All things wise and wonderful, The Lord God made them all. Each little flower that opens, Each little bird that sings, He made their glowing colours, He made their tiny wings. The purple headed mountain, The river running by, The sunset, and the morning, That brightens up the sky. The cold wind in the winter, The pleasent summer sun, The ripe fruit in the garden, He made them every one. He gave us eyes to see them,...

ارطغرل کی حقیقت

Image
پروفیسر ڈاکٹر فراز انجم ( پی ایچ ڈی ، شعبہ تاریخ  جامعہ پنجاب لاہور ) کو داد دینی چاہئیے کہ آپ نے قوم کی جزباتیت ،اندھی عقیدت اور  روایت پرستی کے ناسور پر اپنی تاریخی تحقیقات کا نشتر چلایا ہے ۔ آپ کے مطابق تاریخ کا ارطغرل تو مسلمان بھی نہیں تھا  (اور اگر مسلمان تھا بھی تو صلیبیوں اور منگولوں کےخلاف جہاد کی وہ ساری تفصیلات جوڈرامہ کی زیب و زینت ہیں، تاریخی شواہد سےثابت نہیں )ـ ڈرامہ آپ کو پسند ہے تو اسے محض افسانہ سمجھیئے ‏لیکن خدارا اسے اسلام کا  ڈرامہ (مذاق) نہ رچائیے نیز اس ڈرامے کے اداکاروں کو ولی اللہ یا نجات دہندہ سمجھ کر اپنی عقیدت کی بھینٹ نہ چڑھائیے کیونکہ عمومی طور پر اداکار یا فنکار دین و مذہب سے عاری اوباش و بدمعاش و بدکردار اور اکثر بدکار ہی ہوتے ہیں الا الذین تابوا و اٰمنوا و عملوا الصالحات الذین یجتنبون کبائر الاثم والفواحش ما ظھر منھا و ما بطن و لم یصروا علی ما فعلوا ویذکرون اللہ  قیاما و قعودا و علی جنوبہم  سوائے ان لوگوں کے جو  باز آئے اور واقعتا صاحبان ایمان  ہوئے اور ان نے صالح اعمال اختیار کئے یعنی وہ لوگ جن نے کبیرہ گناہوں سے ...

مسئلہ حیاتِ مسیح و ختمِ نبوت

Image
اس سلسلے میں ان کتب کا مطالعہ مفید ہےہ https://www.scribd.com/document/478744551/Maseeh-in-Kashmir