Posts

میں بھی پاکستان ہوں، تو بھی پاکستان ہے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
میں بھی پاکستان ہوں، تو بھی پاکستان ہے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء    پاکستان محض کسی خطۂ ارضی کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عقیدہ کا نام ہے۔ آج جو بھانت بھانت کی بولیاں اس نظریے اور عقیدے کے خلاف بولی جا رہی ہیں اور جو صفحے کے صفحے کالے کئے جا رہےہیں وہ محض دشمنانِ نظریۂ پاکستان کو تقویت پہنچانے کا سامان ہیں۔ ان کے خلاف میں نے اس مضمون میں یہ اقدام کیا ہے کہ تحریکِ پاکستان اور نظریۂ پاکستان کی اصلیت آپ کے سامنے پیش کروں، تاکہ اس  مقدس خدمت میں مجھ ناچیز کا بھی کچھ حصہ ہو۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے میں 35 ویڈیوز پر مشتمل وہ پلے لسٹ پیش کرتا ہوں جو سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ غالبا 1920 سے 1938 تک پورے 18 سال علامہ اقبال رح سے اور غالبا 1930 سے لے کر 1948 تک پورے 18 سال قائداعظم رح سے جس شخصیت کے انتہائی قریبی تعلقات اور راز و نیاز رہے اور جسے یہ شرف حاصل رہا کہ وہ برصغیر کی واحد شخصیت تھی کہ جسے کسی بھی وقت بغیر پیشگی وقتِ ملاقات طے کئے ہمہ وقت قائداعظم سے ملنے کا اعزاز حاصل رہا، جس کے بارے میں بھٹو دور میں مفتی محمود اور حضرت نورانی کو کوثر نیازی نے اسمبلی میں...

انت مولانا (یا اللہ صرف تو ہی ہمارا مولا ہے) تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ

Image
  انت مولانا (یا اللہ صرف تو ہی ہمارا مولا ہے)  تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ اَنۡتَ مَوۡلٰٮنَا فَانۡصُرۡنَا (2:286) یا اللہ صرف اور صرف تو ہی ہمارا مولا ہے(اور کوئی نہیں)، پس ہماری مدد فرما ۔ بَلِ اللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ۚ وَهُوَ خَيۡرُ النّٰصِرِيۡنَ‏ (3:150) بلکہ صرف اللہ ہی تمہارا مولا ہے اور وہی سب سے بہتر مدد کرنے والا۔مَوۡلٰٮهُمُ الۡحَـقِّ‌ؕ اَلَا لَهُ الۡحُكۡمُ (6:62) اللہ ہی ان کا حقیقی مولا ہے، جان لو کہ حکم اسی کا ہے۔هُوَ مَوۡلٰٮنَا ‌ ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ (9:51) صرف اور صرف وہی تو ہمارا مولا ہے اور صرف اللہ ہی پر ، اس لئے مومن توکل (بھروسہ) کریں۔ (القرآن)۔ یقیناً قرآن میں ضمناً بر سبیلِ تذکرۂ رواجاتِ معاشرت و مستعملاتِ روز مرہ "مولا" اور مفاہیم میں بھی وارد ہوا ہے مثلا دوست یا آقا یا ساتھی وغیرہ مگر قرآنِ مجید کی  خود قرآنِ مجید ہی سے مندرجہ بالا تشریحات سے دو باتیں اخذ کی جا سکتی ہیں: 1- اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی حقیقی طور پر "مولا" ہے ہی نہیں اور نہ اس مفہوم میں کسی اور کو مولا کہا جا سکتا ہے۔ اللہ کے سوا اگر کسی اور کو مول...

بچوں کو نماز نہ پڑھنے پر مارنا از جاوید احمد غامدی

Image
بچوں کو نماز نہ پڑھنے پر مارنا (ایک روایت سے استدلال) جاوید احمد غامدی حدیث کی بعض کتابوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے یہ بات نقل ہوئی ہے کہ بچے اگر دس سال کی عمر تک نماز ادا نہ کریں تو اُنھیں مارا جائے گا، یہاں تک کہ وہ نماز ادا کرنا شروع کردیں۔ اِس مضمون کی روایت کے الفاظ کچھ یوں ہیں: عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ’’مروا أولادكم بالصلاة وهم أبناء سبع سنين، واضربوهم عليها وهم أبناء عشر سنين، وفرقوا بينهم في المضاجع‘‘. (سنن ابو داؤد ،رقم ۴۹۵)  ’’عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمھاری اولاد سات سال کی ہو جائے تو تم ان کو نماز پڑھنے کا حکم دو، اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز نہ پڑھنے پر انھیں مارو، اور ان کے سونے کے بستر الگ کر دو۔“ اِس مضمون میں ہم اِس روایت کو محدثین کے قائم کردہ سند کے معیارات کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ ذخیرۂ حدیث میں یہ روایت صرف دو صحابہ سے منقول ہے: ۱۔سبرہ بن معبد الجہنی۔ ۲۔عبد اللہ بن عمرو۔  پہلے صحابی...

IQBALIAAT E ZIA اقبالیاتِ ضیاء

Image
 الحمدللہ رب العالمین I- KALAM E ZIA 1- IQBAL NAMA https://youtu.be/nbpC2dZ9AEo 2- IQBAL KA KHAWAAB https://youtu.be/NwVT9vIi6YI II- SPEECHES etc  1-  https://youtu.be/luClhGKwz1Q 2- https://youtu.be/g1tKCJ0M3oE 3- https://youtu.be/gRj-nv0bCeY III- IQBAL'S OWN WORDS: 1- Khutab a e ILahAbad (Allahabad) & interpretation by Iqbal: https://youtu.be/rDfThhMAmz8 ,,,,    ,,,      ,,,,.   ,,,,, ,,,,  ,,, ,, ,,, ,,,,, ,,,, https://youtu.be/jzBFBXMDuek 2- IQBAL'S VIEWS ON MASEEH & MAHDI. (In Dr.Zia's Voice) https://youtu.be/k8WeKuR2vEY 3- IQBAL'S VIEWS ON TASAWUF: (In Dr.Zia's Voice) https://youtu.be/cBQJ5_0XWf8 گماں مبر کہ کارِ مغاں بپایاں رسید ہزار بادہء نارستہ در رگِ تاک است Dont think that the work of making this vine has got completed. Still many residual ingredients are remaining in the branches of grapes.

بارِ عدم ۔۔۔۔ تحریر ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء،، گوجرہ

Image
پرسوں اترسوں میں نے ایک ایسا خواب دیکھا کہ جس   کی تعبیر  بیدار ہوتے ہی مجھ پر روزِ روشن کی طرح عیاں تھی۔ تعبیر یہ تھی کہ میں شاید اب اس عالمِ آب و خاک و باد میں چند روز ہی کا مہمان ہوں۔ میں نے اپنی والدہ اور بیگم کو یہ خواب سنا دیا تھا کہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں۔ میں دنیا سے جانے سے نہیں ڈرتا مگر خواب سے اٹھتے ہی صرف ایک خوف دامن گیر تھا کہ توشہء آخرت بالکل خالی ہے اور بارِ معاصی دوشِ ناتواں پر گراں ہے۔ مجھے ڈر ہے تو اپنے انجامِ بد کا۔۔۔ اللھم اجرنا من النار اے ہمارے اللہ ہم سب کو آگ سے بچا لے۔۔۔۔ آمین ۔۔ یہ آگ وہ نہیں جو ہمارے چولہوں میں دہکائی جاتی ہے بلکہ یہ وہ آگ ہے جو ہمارے دلوں پر طلوع ہوتی ہے۔ جب جسر (پُل صراظ) قرآنِ مجید میں مذکور ہے تو ہم سب کو اسے عبور کرکے ہی جنت میں پہنچنا ہے۔۔۔ گناہوں کا بارِ گراں لے کر ہم کیسے پار اتریں گے ؟ میں نے بسترِ علالت پر اپنے نیک سیرت باپ کی ٹانگیں دابتے ہوئے سوال کیا کہ ابو جی جسے توشہء آخرت کہا جاتا ہے، کیا وہ توشہ آپ کا بھر گیا ہے؟ والد صاحب زار و قطار رو دیئے۔ فرمانے لگے کہ بیٹا جی بالکل خالی ہے۔۔ میں نے کہا کہ جب آپ جیسے انسا...

ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ

Image
ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ              ایک صاحب نے کیا خوب تحریر فرمایا جس کا خلاصہ ہماری دانست میں یوں ہے کہ ہم شب و روز جن کفار کو بددعاؤں کے سنگِ دشنام سے نوازتے ہیں، سرتاپہ ہم انہی کی ایجادات کے زیرِ بارِ احسان زندگی گزارتے ہیں۔مساجد کے شیشوں سے لے کر جائے نماز تک یہی کافر کے بچے بناتے ہیں۔ سو یاد آیا کہ واصف علی واصف نے بھی یہی لکھا ہے کہ جہاز ان کے حج ہمارا، کہیں ہمارا حج ان کو فائدہ تو نہیں پہنچا رہا ؟ کیا یہود سے اسلحہ لے کر ہنود کے خلاف جہاد جائز ہے ؟ ایک سائینسدان نے جب یہ تجویز دی کہ جوہری دھماکوں سے چاند کو اڑا کر سطحِ اوزون  یعنی Ozone layer کو بھرا جا سکتا ہے تو میں مانندِ اقبال فکر میں پڑ گیا کہ رحمتیں ہیں تیری اغیار کے کاشانوں پر برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر اگر ہمارا چاند اڑ گیا تو ہم بیچارے مسلمانوں کا کیا بنے گا۔ بیچاری رویتِ ہلال کمیٹی کے وظیفہ خور علماء و مشائخ کا دھندہ کیسے چلے گا ؟ مسلمانوں کا ایک فرقہ اہلِ قرآن کا بھی ہے جو اذان نہیں دیتا بلکہ گھڑیوں سے نم...

تلاشِ گم شدہ از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
  تلاشِ گمشدہ از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء    ہمارے شعبہ کے ایک روحِ رواں جو سرتاپا مجسم تصویرِ محبت و کسرِ نفسی ہیں اور بے لوثی و بے غرضی سے سرشار ہو کر انتظامیہ سے لے کر ہم جیسے ہیچمقداروں تک سب کے کام آنا اپنا خلقی و وصفی و پیدائشی فریضہ سمجھتے ہیں لا پتہ ہیں۔ آخری بار بروز ہفتہ مؤرخہ 25 جون 2022 کو جب ساڑھے دس بجے کا عمل تھا انہیں ہمارے شعبہ کے تدریسی و مجلسی کمرے میں ایک عدد بستہ اور ڈھیروں دستاویزات کے ہمراہ حالتِ اضطراب میں پایا گیا تو دریافت پر معلوم ہوا کہ میر مدرس کے ہاں کسی اجلاس کے سلسلہ میں انہیں جامعہء طبیہ کے مرکزی مرکزی دفتر میں 11 بجے سے قبل پہنچنا ہے۔ چنانچہ ہماری سنی ان سنی کرکے وہ کنی کترا کر بستہ بغل میں دبائے عازمِ جامعہ ہوئے اور ہم منہ تکتے رہ گئے۔ ان سے ملاقات پر معلوم ہوا کہ ان کی اس وقتی بے رُخی کی طرح ان کا فون بھی عارضی طور پر داغِ مفارقت دے چکا ہے نیز یہ کہ انہیں اثنائے راہ میں کچھ امورِ خانہ داری سے بھی سابقہ ہے اور کچھ آٹے دال کا بھاؤ بھی معلوم کرنا ہے، نیز اپنے بال بچوں کو بھی منزلِ مقصود پر پہنچانا ہے۔ ہم نے ان سے بہت کہا کہ جناب آخر ہم بھی تو ک...