Posts

ابلیس: اسے صبح ازل انکار کی جرات ہوئی کیونکر

ایک سوال کے جواب میں کہ ابلیس کو کس نے گمراہ کیا تھاـ جب کہ اس سے قبل وجودِ شیطان ہی نہ تھا۔ جواب از ڈاکٹر ضیاء اللہ ضیاءؔ: اللہ تعالی نے اپنی جملہ معلوم مخلوقات میں سے 3 مخلوقات ہی کو دولتِ عقل و خرد عطا کی ہے۔ ملائکہ اور جن و انس۔ مگر  بایں امتیاز کہ ملائکہ کو اختیار نہیں دیا گیا وہ محض امر ہی کے تابع ہیں۔ یفعلون ما یومرون یعنی وہی کچھ کرتے ہیں جس کا انہیں امر کیا جاتا ہے مگر جن و انس کو آزادی دی گئی ہے اما شاکرا و اما کفورا کہ چاہے وہ شکرگزاری یعنی فرمانبراری کریں یا کفر یعنی نافرمانی اختیار کر لیں مگر لا یرضیٰ بعبادہ الکفر اللہ تعالی اپنے بندوں کی جانب سے نافرمانی پر راضی نہیں یعنی بندے جو نافرمانی کرتے ہیں اس میں خدا کی مرضی نہیں ہوتی وہ صرف اس مشیتِ الہی (قانونِ قدرت) کے تحت کفر کرتے ہیں جس کے تحت انہیں آزادئ فکر و عمل دی گئ ہے۔ شطن کا اصل مطلب رسی کا اس طرح بٹا ہو ہونا ہے کہ اس میں بل در بل کشمکش اور پیچ و تاب یعنی سرکشی آ جائے اسی سے شیطان ہے۔ عربی میں اسی مناسبت سے شیطان سانپ کو بھی کہتے ہیں۔ شیطان کوئی بھی من الجنة والناس ہو سکتا ہے یعنی جن و انس میں سے کوئی بھی جو ...

الفتنة اشد من القتل کی تفسیر

الفتنة اشد من القتل کی تفسیر تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  قرآن ِ مجید کا سطحی مطالعہ اور سرسری ورق گردانی طفلِ مکتب کو سیاق و سباق سے ہٹا کر بہت دور لے جاتی ہے اور وہ آیاتِ الہی کا غلط مطلب اخذ کر بیٹھتا ہے۔ مثلا وہ عربی زبان کے لفظ فتنہ کو اردو زبان میں مستعمل فتنہ شمار کرتا ہے۔ حالانکہ عربی زبان میں فتنہ کا بنیادی مفہوم آزمائش ہے جبکہ اردو میں اس کا استعمال شرانگیزی کے معنوں میں ہے جیسا کہ غالب کہتا ہے: تیرے سرو قامت سے اک قدِ آدم قیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں عربئ مبین جانے بغیر محض اردو یا انگریزی یا کسی اور زبان  میں ترجموں پر اکتفاء کر کے دعوئ ہمہ دانی رکھنے والے قرآنی اصطلاحات کے تعمق سے عموما نآشنا رہتے ہیں اور کسی ایک آیت کو سیاق و سباق سے کاٹ کر اسی کے لتے لیتے رہتے ہیں۔ مثلا فتنے کا ترجمہ اہنے ذہن سے شرانگیزی سوچ کر جب اس کے آگے لکھا دیکھتے ہیں اشد من القتل تو مفہوم یہ اخذ کرتے ہیں کہ شرپسندی قتل سے بھی بُری ہے۔ ایسے بزرجمہروں کے لئے عرض ہے کہ قرآن عربی زبان کی لغات اور قواعد مرتب ہونے سے بھی بہت پہ...

مصائب و آلام

مصائب و آلام تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔـ گوجرہ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ کسی نے ایک حدیث کا حوالہ دیا ہے کہ امتِ محمدیﷺ بڑے عذاب سے مامون ہے  نبئ محترم ﷺ کی اس حدیثِ مبارکہ کا حوالہ کیا ہے ؟؟؟؟؟  یہ بات مشہور ضرور ہے تاہم بے سند اور بے حوالہ ہے۔  از روئے قرآن جب اصحابِ رسول ﷺ کو اس امر میں کچھ استثناء نہیں تو پھر چہ دیگراں بگوئیند اِلَّا تَـنۡفِرُوۡا يُعَذِّبۡكُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا  ۙ وَّيَسۡتَبۡدِلۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡ  (9:39) (اے اصحابِ حبیبِ) اگر تم نہ اٹھو گے تو خدا تمہیں دردناک عذاب دے گا اور تمہاری جگہ دوسری لوگ لے آئے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لبِ لباب یہی ہے کہ  Physical phenomena do not have any bias or prejudice to any nation or  religion.  برقِ ناگہانی معبدوں پہ بھی بعینہ گرتی ہے جیسا کہ مے خانوں پر۔ از روئے قرآن سب کچھ مشیتِ الہی یعنی اللہ تعالی کے بنائے ہوئے قوانین کے تابع ہے۔ اس سے کسی قوم کو مفر نہیں۔  ہم حادثات و سانحات و مشکلات کے ڈر سے مسلمان نہیں بلکہ الل...

غزل کلامِ ضیاء بفرمائشِ وقار

غزل کلام: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ دل ہے سو وقفِ یار نہیں کر رہا ہوں میں کیوں خود کو بے قرار نہیں کر رہا ہوں میں کچھ کھو چکا ہوں خود پہ بھی میں اعتماد دوست تجھ پہ بھی اعتبار نہیں کرہا ہوں میں تو سُنا رہا ہوں خود اپنی ہی داستاں تجھ کو تو سوگوار نہیں کر رہا ہوں یہ اور بات مجھ کو خزاؤں نے آلیا کیا کاوشِ بہار نہیں کر رہا ہوں میں جانِ ضیاءؔ نہیں ہوں جو تیرے حساب میں خود اپنا بھی شمار نہیں کر رہا ہوں میں

ہم مشرق کے مسکینوں کا دل مغرب میں جا اٹکا ہے

ہم مشرق کے مسکینوں کا دل مغرب میں جا اٹکا ہے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ نوٹ: مضمون ھذا اپنی ایک عزیزہ بہن کی فرمائش پر ضبطِ تحریر میں لایا ہوں۔۔۔ لہذا اس کے جملہ مندرجات سے خود راقم الحروف کا اتفاق ضروری نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔       ویسے تو مشرق بھی اسی خدا کا ہے جس کا مغرب ہے لیکن جس طرح گوئٹے کے دیوانِ مغرب کے مقابلے میں اقبال نے پیامِ مشرق سنایا بعینہ مجھے بھی ایک بات بہت کھٹکتی ہے کہ ہم مشرق کے مسکینوں کا دل مغرب میں جا اٹکا ہے۔ ہم بحثیت آدمِ خاکی اہلِ مغرب کے ہم جنس ہی سہی مگر مغرب سے مرعوبیت اس قدر ہمارے عمومی مزاج اور رسم و رواج میں سرایت کر چکی ہے کہ ہمارا مشرقی لباس خود  ہمارے ہی لئے اجنبی بنتا جا رہا ہے۔۔۔ جسے دیکھو وہی مغربی لباس زیبِ تن کرنے کو اعزاز جانتا ہے: ہو رہا ہے ایشیا کا خرقہء دیرینہ چاک نوجواں اقوامِ نو دولت کے ہیں پیرایہ پوش لیکن جناب کوا چلا ہنس کی چال...

QURAN CAN NEVER BE TRANSLATED

Image
Translating Quran from original Arabic loses meaning (by Shirien Elmasraya: selmasraya@lsureveille.com Summarized by Dr.ZiaUllah Zia)        Quran is only in Arabic and a translation of the Quran is  not the real Quran due to some problems with translations.    About 82% of Muslims aren't Arab. They claim to follow the Quran but Arabic isn't their language, which is exactly why Muslims must learn Arabic. Muslims pray five times a day. Those prayers can only be recited in the Arabic language as much of the prayer is reciting verses of the Quran. How can Muslims get the full benefit of prayer when they don't understand what they're reciting?        The Quran was revealed to the prophet Muhammad in the Arabic language. One problem faced when anything gets translated into another language is the issue of words and meanings getting lost in translation. Anyone who studies foreign languages knows what I mean. ...

غزل بیادِ مرحوم

Image