Posts

IQBALIAAT E ZIA اقبالیاتِ ضیاء

Image
 الحمدللہ رب العالمین I- KALAM E ZIA 1- IQBAL NAMA https://youtu.be/nbpC2dZ9AEo 2- IQBAL KA KHAWAAB https://youtu.be/NwVT9vIi6YI II- SPEECHES etc  1-  https://youtu.be/luClhGKwz1Q 2- https://youtu.be/g1tKCJ0M3oE 3- https://youtu.be/gRj-nv0bCeY III- IQBAL'S OWN WORDS: 1- Khutab a e ILahAbad (Allahabad) & interpretation by Iqbal: https://youtu.be/rDfThhMAmz8 ,,,,    ,,,      ,,,,.   ,,,,, ,,,,  ,,, ,, ,,, ,,,,, ,,,, https://youtu.be/jzBFBXMDuek 2- IQBAL'S VIEWS ON MASEEH & MAHDI. (In Dr.Zia's Voice) https://youtu.be/k8WeKuR2vEY 3- IQBAL'S VIEWS ON TASAWUF: (In Dr.Zia's Voice) https://youtu.be/cBQJ5_0XWf8 گماں مبر کہ کارِ مغاں بپایاں رسید ہزار بادہء نارستہ در رگِ تاک است Dont think that the work of making this vine has got completed. Still many residual ingredients are remaining in the branches of grapes.

بارِ عدم ۔۔۔۔ تحریر ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء،، گوجرہ

Image
پرسوں اترسوں میں نے ایک ایسا خواب دیکھا کہ جس   کی تعبیر  بیدار ہوتے ہی مجھ پر روزِ روشن کی طرح عیاں تھی۔ تعبیر یہ تھی کہ میں شاید اب اس عالمِ آب و خاک و باد میں چند روز ہی کا مہمان ہوں۔ میں نے اپنی والدہ اور بیگم کو یہ خواب سنا دیا تھا کہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں۔ میں دنیا سے جانے سے نہیں ڈرتا مگر خواب سے اٹھتے ہی صرف ایک خوف دامن گیر تھا کہ توشہء آخرت بالکل خالی ہے اور بارِ معاصی دوشِ ناتواں پر گراں ہے۔ مجھے ڈر ہے تو اپنے انجامِ بد کا۔۔۔ اللھم اجرنا من النار اے ہمارے اللہ ہم سب کو آگ سے بچا لے۔۔۔۔ آمین ۔۔ یہ آگ وہ نہیں جو ہمارے چولہوں میں دہکائی جاتی ہے بلکہ یہ وہ آگ ہے جو ہمارے دلوں پر طلوع ہوتی ہے۔ جب جسر (پُل صراظ) قرآنِ مجید میں مذکور ہے تو ہم سب کو اسے عبور کرکے ہی جنت میں پہنچنا ہے۔۔۔ گناہوں کا بارِ گراں لے کر ہم کیسے پار اتریں گے ؟ میں نے بسترِ علالت پر اپنے نیک سیرت باپ کی ٹانگیں دابتے ہوئے سوال کیا کہ ابو جی جسے توشہء آخرت کہا جاتا ہے، کیا وہ توشہ آپ کا بھر گیا ہے؟ والد صاحب زار و قطار رو دیئے۔ فرمانے لگے کہ بیٹا جی بالکل خالی ہے۔۔ میں نے کہا کہ جب آپ جیسے انسا...

ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ

Image
ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ              ایک صاحب نے کیا خوب تحریر فرمایا جس کا خلاصہ ہماری دانست میں یوں ہے کہ ہم شب و روز جن کفار کو بددعاؤں کے سنگِ دشنام سے نوازتے ہیں، سرتاپہ ہم انہی کی ایجادات کے زیرِ بارِ احسان زندگی گزارتے ہیں۔مساجد کے شیشوں سے لے کر جائے نماز تک یہی کافر کے بچے بناتے ہیں۔ سو یاد آیا کہ واصف علی واصف نے بھی یہی لکھا ہے کہ جہاز ان کے حج ہمارا، کہیں ہمارا حج ان کو فائدہ تو نہیں پہنچا رہا ؟ کیا یہود سے اسلحہ لے کر ہنود کے خلاف جہاد جائز ہے ؟ ایک سائینسدان نے جب یہ تجویز دی کہ جوہری دھماکوں سے چاند کو اڑا کر سطحِ اوزون  یعنی Ozone layer کو بھرا جا سکتا ہے تو میں مانندِ اقبال فکر میں پڑ گیا کہ رحمتیں ہیں تیری اغیار کے کاشانوں پر برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر اگر ہمارا چاند اڑ گیا تو ہم بیچارے مسلمانوں کا کیا بنے گا۔ بیچاری رویتِ ہلال کمیٹی کے وظیفہ خور علماء و مشائخ کا دھندہ کیسے چلے گا ؟ مسلمانوں کا ایک فرقہ اہلِ قرآن کا بھی ہے جو اذان نہیں دیتا بلکہ گھڑیوں سے نم...

تلاشِ گم شدہ از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
  تلاشِ گمشدہ از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء    ہمارے شعبہ کے ایک روحِ رواں جو سرتاپا مجسم تصویرِ محبت و کسرِ نفسی ہیں اور بے لوثی و بے غرضی سے سرشار ہو کر انتظامیہ سے لے کر ہم جیسے ہیچمقداروں تک سب کے کام آنا اپنا خلقی و وصفی و پیدائشی فریضہ سمجھتے ہیں لا پتہ ہیں۔ آخری بار بروز ہفتہ مؤرخہ 25 جون 2022 کو جب ساڑھے دس بجے کا عمل تھا انہیں ہمارے شعبہ کے تدریسی و مجلسی کمرے میں ایک عدد بستہ اور ڈھیروں دستاویزات کے ہمراہ حالتِ اضطراب میں پایا گیا تو دریافت پر معلوم ہوا کہ میر مدرس کے ہاں کسی اجلاس کے سلسلہ میں انہیں جامعہء طبیہ کے مرکزی مرکزی دفتر میں 11 بجے سے قبل پہنچنا ہے۔ چنانچہ ہماری سنی ان سنی کرکے وہ کنی کترا کر بستہ بغل میں دبائے عازمِ جامعہ ہوئے اور ہم منہ تکتے رہ گئے۔ ان سے ملاقات پر معلوم ہوا کہ ان کی اس وقتی بے رُخی کی طرح ان کا فون بھی عارضی طور پر داغِ مفارقت دے چکا ہے نیز یہ کہ انہیں اثنائے راہ میں کچھ امورِ خانہ داری سے بھی سابقہ ہے اور کچھ آٹے دال کا بھاؤ بھی معلوم کرنا ہے، نیز اپنے بال بچوں کو بھی منزلِ مقصود پر پہنچانا ہے۔ ہم نے ان سے بہت کہا کہ جناب آخر ہم بھی تو ک...

وجود و سجودِ ملائکہ

Image
  وجود و سجودِ ملائکہ از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ drziaullahzia@gmail.com ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔   یہ درست ہے کہ قرآنِ مجید ایک ایسی کتاب ہے کہ جس نے ایک ہی آنِ واحد میں عامی و عارف دونوں کو سمجھا دیا۔ قرآنِ مجید بنیادی طور پر ذکر (یاددہانی) کی کتاب ہے اور اس حوالے سے اس کا سمجھنا ہر کس و ناکس کے لئے آسان کر دیا گیا: لَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ (54:40) بلاشبہ ہم نے آسان کر دیا ہے قرآن کو ذکر(یاددہانی) کے لئے۔ یعنی جو انسان اس سے خدا کی یاد یا آخرت کی تنبیہ اخذ کرنا چاہے تو اس کے لئے تو یہ قرآن بہت آسان ہے۔۔۔۔۔ مگر۔۔۔۔ چونکہ یہ کلامِ ربانی ہے، ہما شما کا کلام نہیں لہذا اس میں تنوع اور تبحر بھی انتہاء کا ہے اور اس کے عنوانات کی بھی کوئی حد نہیں۔اس میں ضمنا زمین و آسمان کی ہر شے کا تذکرہ موجود ہے، جس کو سمجھنا انہی کو زیبا ہے کہ جو ان اشیاء کا علم رکھتے ہیں: كِتٰبٌ فُصِّلَتۡ اٰيٰتُهٗ قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا لِّقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَۙ (41:3) یہ وہ کتاب ہے کہ جس کی آیات کو تفصیل سے کھولا گیا ہے کہ یہ قرآن عربی زبان کا ہے ، ان لوگوں کے ...

عکاسی اور ماشآءاللہ

Image
  عکاسی اور ماشآءاللہ تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء   قرآنِ مجید میں حکمِ ربانی مرد و زن کو یغضوا اور یغضضن من ابصار  بڑا واضح ہے کہ  نیچا رکھیں نگاہوں کو اور انہیں آوارہ و بیباک نہ ہونے دیں۔ جس کی تشریح حدیث میں لا تتبع النظر بعد النظر (ایک نظر کے بعد مسلسل اور لگاتار دوسری نظرنہ پڑے) اور اصرف بصرک (اپنی نگاہ کو پھیر لے). مفسرین نے روایات کی رو سے تفسیر کی کہ نظرۃ الی محاسن الامراۃ سہم مسموم من سھام الابلیس (عورت کے حّسن کی طرف نظر کرنا، ابلیس کے تیروں میں سے ایک زہر آلود تیر ہے), یورث الشھوۃ فی القلب (جو سمو دیتا ہے شہوت کو دِل میں)۔۔۔ قرآن نے عورت کو اضافی حکم دیا ہے کہ لا یبدین زینتھن (مت ظاہر کریں عورتیں اپنی آرائش و زیبائش کو). علامہ اقبال نے اسی لئے عورتوں سے کہا ہے کہ بہل اے دخترک ایں دلبری ہا (اے بٹیا چھوڑ دے یہ بناؤ سنگھار) مسلماں را نہ زیبد کافری ہا (یہ کافری مسلمان کے شایانِ شان ہی نہیں) ۔۔۔ اقبال کے خواب اور تصور پر مبنی ملک میں اس امر کی ادنی سی گنجائش بھی نہیں ہونی چاہیئے، بہرحال اگر ہے بھی تو عورتوں تک یہ تصاویر اور ویڈیوز محدود ہونی چاہیئے۔ قرآن کا واض...

The Matter Of Transgender By Dr.ZiaUllah Zia

Image
    The Matter Of Transgender By Dr.ZiaUllah Zia drziaullahzia@gmail.com ........................................................   Most of the people, due to their ignorance of proper scientific knowledge and the knowledge of Holy Quran, knew nothing about the so called "transgender" or a "third gender",same as the so called "shemale" community is quite ignorant about their own genotype, just for gaining sympathies of a majority of ignorant people and likewise deceiving their governments to have special seats in every institution.   There is no third generation at all, according to The Holy Quran, the last book from God. God has created only men & women from a  " nafs-e-wahida " (single unit or cell) and no third generation at all. The so called 3rd generation actually belongs to either a male or a female gender but the gender remains undetermined.        Even according to the science , the analysis of genetic material, ...