Posts

فی سبیل اللہ فساد تحریر ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ

Image
فی سبیل اللہ فساد تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِنَّ اللّٰهَ يَاۡمُرُ بِالۡعَدۡلِ وَالۡاِحۡسَانِ وَاِيۡتَآىِٕ ذِى الۡقُرۡبٰى وَيَنۡهٰى عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ * وَالۡبَغۡىِ‌ۚ * يَعِظُكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُوۡنَ ۞  یقینا اللہ امر کرتا ہے عدل و احسان (بہترین سلوک) اور عزیز و اقارب پر نوازشات کا اور روکتا ہے فحشآء (حدود شکنی) و منکر (ناشائستگی ) و بغی (بغاوت، سرکشی) سے۔ {سورۃ نمبر 16 النحل۔آیت نمبر 90) کسی پیغمبر علیہ السلام یا اس کے کسی ساتھی نے کبھی بھی کسی حکمران سے بغاوت نہیں کی بلکہ دین کی اصل تعلیم صبر ہے یعنی تحمل و برداشت سے اپنے مؤقف اور نصب العین پر مستقل مزاجی سے کاربند رہنا۔   فرعون جیسے حکمران کے لئے بھی موسی و ہارون سے فرمایا گیا: اِذۡهَبَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ اِنَّهٗ طَغٰى‌ ۞  فَقُوۡلَا لَهٗ قَوۡلًا لَّيِّنًا لَّعَلَّهٗ يَتَذَكَّرُ اَوۡ يَخۡشٰى ۞  (سورۃ نمبر 20 طہ ۔ آیت نمبر 43-44) تم دونوں جاؤ فرعون کی طرف کہ وہ سرکش ہے پس تم دونوں اس سے بہت ہی نرم پیرائے میں بات کرنا شاید کہ وہ سمجھ...

The meaning of Pakistan

Image
The meaning of Pakistan by Dr.ZiaUllah Zia .....................................................................       They often ask me that why I am dam serious regarding Quaid e Azam, while the majority is neither sensitive for him, nor for Pakistan especially while abusing and  making ridicule saying: "after all this is Pakistan". Thank God, I am not one of them because no one among them enjoys the honour of being brought up by the hands that had once touched the hands of the greatest muslim of centries ie Jinnah. My father had the honour of not only shaking hands with Quaid e Azam, but also working hand in hand with the close companions of Quaid e Azam in Pakistan movement. He had taught me that they had never thought while struggling for Pakistan that Pakistan would be an orthodox theocratic state.He said that they had been used to raise the voice of the slogan: پاکستان کا مطلب کیا ؟ لا الہ الا اللہ while  being  in various processions with extreme ...

آیا صوفیہ (بلا تبصرہ)

https://youtu.be/4Hi_n9WdNXg روس میں مشرقی آرتھوڈاکس کلیساؤں کے وفاق کے سربراہ نے کہا تھا کہ انہیں ترک حکومت کے اس اقدام پر تشویش ہے۔ واضح رہے کہ آیا صوفیہ تعمیر کے بعد سے کئی صدیوں تک مشرقی آرتھوڈاکس کلیسا کے طور پر استعمال کی جاتی رہی ہے۔ روسی مذہبی رہنما نے کہا کہ آج قدیم کلیسا کے ہر روسی پیروکار کے لیے آیا صوفیہ ایک عظیم عیسائی عبادت گاہ ہے اور اس کی موجودہ حیثیت میں کوئی بھی رد و بدل روسی عوام کے دکھ کا باعث ہو گا۔  انہوں نے ترک حکومت سے درخواست کی تھی کہ وہ اس معاملے میں احتیاط سے کام لیں۔ یونیسکو نے بھی ایک بیان میں اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ یونان کی وزیر ثقافت لینا منڈونی نے اس عدالتی فیصلے کو مہذب دنیا کے لیے 'کھلی اشتعال انگیزی' قرار دیتے ہوئے کہا 'آج کا فیصلہ، جو صدر اردوغان کی سیاسی خواہش کا نتیجہ ہے، مہذب دنیا کے لیے کھلی اشتعال انگیزی ہے، جو اس یادگار کو اتحاد کی علامت سمجھتی اور اس کی منفرد خصوصیت کو جانتی ہے۔' آیا صوفیہ کا تاریخی پس منظر اس عمارت کو 537 میں تعمیر کیا گیا تھا اور یہ بازنطینی طرزِ تعمیر کے شاہکاروں میں سے ...

قائد اعظم ،سیاست اور دولتمندی

تاریخ قائد اعظم ،سیاست اور دولتمندی December 25, 2016 1:23 am ·  4 comme سید نصیر شاہ مشہور مسلم لیگی لیڈر سردار شوکت حیات اپنی خود نوشت میں لکھتے ہیں’’قائد نے اپنے کارکنوں کی بھلائی او ربہبود پر ہمیشہ نظر رکھی مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ آغاز 1947ء میں مجھے نصیحت کی کہ مجھے سیاست چھوڑ دیناچاہئے میں نے کنکھیوں سے اُن کی طرف دیکھا جس پر اُنہوں نے جواب دیا میں جانتا ہوں کہ تم یہ سُن کر ضرور حیران ہوگے کہ مےَں ایک جان نثار کارکن کو جنگ کے دوراں علیحدگی کا مشورہ دے رہا ہوں۔ جبکہ تمہاری ضرورت ہے مگر شوکت میں جانتا ہوں کہ تم ایک محنتی، بااصول اور دیانتدار شخص ہو۔ تم نے پاکستان کے لئے بڑی قربانی دی ہے لیکن تم میں ایک کمی نظر آتی ہے تمہارے پاس وہ وسائل نہیں ہیں جو پنجاب کے دوسرے لیڈروں کے پاس ہیں۔ براہ مہربانی جاؤ او ردولت حاصل کرو۔ کیونکہ وہ قوم جس کی تم خدمت کررہے وہ اپنے لیڈر کی جیب سکوں کی کھنک سننے کی عادی ہے۔ مولانا حسرت موہانی اور مولانا ظفر علی خاں جیسے بڑے لوگوں کو دیکھو اُنہیں اپنی خدمات کا صلہ کیا ملا۔ حتیٰ کہ مجھے بھی اُس وقت تک قبول نہ کیا گیا جس وقت تک می...

میں اور جماعتِ اسلامی

Image
میں اور جماعتِ اسلامی  تحریر : ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ       میں جماعتِ اسلامی کے سخت خلاف ہوں اس لئے کہ اس کے بانی سید مودودی نے قائداعظم کو غدارِ ملت اور رجل فاجر کہا اور قیامِ پاکستان اور قائداعظم کی ہمیشہ مخالفت کی نیز بہت سی وضعی روایات کی اساس پر کئی مقامات پر کتاب اللہ کی غلط تفہیم کی جسے ان ہی کے ساتھی امین احسن اصلاحی نے تدبرِ قرآن میں درست کیا نیز انہی وضعی روایات کی آڑ میں سید مودودی نے صحابہء کبار پر کیچڑ اچھالا اور خلافت و ملوکیت جیسی متنازعہ کتاب لکھی۔ تحقیق کا عالم تو یہ ہے کہ یہ اعتراف کرنے کے باوجود کہ سیدنا مسیح علیہ السلام کی آمدِ ثانی کا کوئی واضح ذکر قرآن میں نہیں ہے اس کے باوجود وفاتِ مسیح کے بعد بھی انہیں زندہ مانتے رہے اور وضعی روایات کی آڑ میں ان کی آمدِ ثانی کے قائل رہ کر ختمِ نبوت کے تصور ہی کہ نفی کی۔ نیز مسئلہ ملکیتِ زمین غلط بیان کرکے سرمایہ داری اور جاگیرداری کو مٹنے نہ دیا۔ رضائے ایزدی تم نے کہا دینِ الہی کو نہیں مٹنے دیا تم نے نظامِ کج کلاہی کو امیروں کی حمایت میں دیا تم نے سدا فتویٰ نہیں ہے دیں فروشو یہ کوئی ہم پر نیا فتویٰ ...

مشیت ، ہدایت اور مغفرت

Image
   مشیت ، ہدایت اور مغفرت   تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ـ گوجرہ ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ                 سوال یہ ہے کہ اللہ جسے چاہے ہدایت دے ، جسے چاہے گمراہ کرے، جسے چاہے بخش دے ، جسے چاہے عذاب دے پھر کسی کا کیا دوش ؟ جب ہم تراجم میں پڑھتے ہیں”من یشآء“ (جس کو چاہتا ہے)  تو سرسری طور پر ایک  نوع کے فکری مغالطے میں مبتلا ہو کر یہ سمجھ بیٹھتے کہ اللہ تعالی (نعوذ باللہ) کسی اصول و ضابطے کے بغیر خوامخواہ ہم مجبوروں  پر مختاری کر رہا ہے۔اس کے ہاں جنگل کا قانون رائج ہے اور  ہم  شاہی معاملات میں مداخلت کے مجاز نہیں اور مزاجِ شاہاں اسی کو سزاوار ہے کہ گاہے بہ سلامے برنجند (کبھی تو صاحب سلامت کہنے پر غصے میں آگئے) گاہے بہ دشنامے خلعت بخشند (کبھی گالیاں دیں تو  خلعت سے نواز دیا) کبھی ملک لوٹنے والوں کو اپنے گھر حاضری کی سعادت بخشی اور کہیں ملک بنانے والوں اور ملک کا خواب دیکھنے والوں کو اپنے در کے قریب بھی نہ پھٹکنے دیا جسے چاہا...