Posts

The Matter Of Transgender By Dr.ZiaUllah Zia

Image
    The Matter Of Transgender By Dr.ZiaUllah Zia drziaullahzia@gmail.com ........................................................   Most of the people, due to their ignorance of proper scientific knowledge and the knowledge of Holy Quran, knew nothing about the so called "transgender" or a "third gender",same as the so called "shemale" community is quite ignorant about their own genotype, just for gaining sympathies of a majority of ignorant people and likewise deceiving their governments to have special seats in every institution.   There is no third generation at all, according to The Holy Quran, the last book from God. God has created only men & women from a  " nafs-e-wahida " (single unit or cell) and no third generation at all. The so called 3rd generation actually belongs to either a male or a female gender but the gender remains undetermined.        Even according to the science , the analysis of genetic material, ...

CONCEPT OF "KHUDI". by Dr.ZiaUllah Zia

Image
CONCEPT OF "KHUDI" by Dr.ZiaUllah Zia     Although "khudi" simply means "self", yet Allama Iqbal has given it a unique positive sense that differs from the old literary use of that word in the negative sense of "arrogance". This essay is an attempt to give the interpretation of "khudi" as portrayed by Iqbal and it would be definitely an essence of my life long study of Iqbal's literature.       Each & every thing in this universe has a nucleus that controls its functions and integrates its structure. Without that a body disintegrates,loses its proper function and can not exist at its own , independently. This is where the central control of this body exists.          The same is the case with a human being. Each and every human being has a unique personality that does not coincide with other fellow beings. Each personality has a central core or nucleus that controls the whole person. That is his or her original self by which all...

رابعہ بصری اور طارق جمیل از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
. رابعہ بصری اور طارق جمیل از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء طارق جمیل صاحب سمیت تبلیغی جماعت کے تمام  بڑےبزرگوں کا یہ نکتہء نظر ہے کہ خواہ روایات و واقعات جھوٹ ہی ہوں لیکن اگر لوگوں کو ان سے نیکی کی ترغیب و تحریص ہو تو ایسے واقعات کو بیان کر دینا چاہیے ۔ لوگوں کو بس سنے سنائے واقعات سے دلچسپی ہوتی ہے، کسی تحقیق و تفتیش سے نہیں بقولِ اقبال تحقیق کی بازی ہو تو شرکت نہیں کرتا ہو کھیل مُریدی کا تو ہرتا ہے بہت جلد تاویل کا پھندا کوئی صیاد لگا دے یہ شاخِ نشیمن سے اُترتا ہے ہے بہت جلد        بعینہ رابعہ بصری رحمۃاللہ علیھا کا معاملہ بھی ہے  جبکہ حقیقت یہ ہے کہ رابعہ بصری کا زمانہ تقریبا 730 عیسوی بنتا ہے۔جن کی حیاتِ طیبہ کے بارے میں کوئی مستند دستاویز دستیاب نہیں ہے۔ ان کی زندگی کے بارے میں اکثر و بیشتر واقعات کا تنہا ماخذ رابعہ بصریہ کے انتقال کے تقریبا 500 سال بعد فریدالدین عطار ہیں۔جبکہ حقیقت یہ ہے کہ خود عطار کی زندگی بارے بہت کم معلوم ہے۔ ان کے بارے میں صرف ان کے دو ہم عصر حضرات اوافی اور طوسی نے بیان کیا ہے۔    شیخ فرید الدین عطار کا تعلق نیشا پور ...

متعہ کا قرآن سے غلط استدلال از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
  متعہ کا قرآن سے غلط استدلال ؟ از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء    حرام زدگی کے لئے کوئی اور کام ملے نہ ملے،  زنا کا شرعی جواز ڈھونڈنے کے لئے قرآن ہی کو تختہء مشق ٹھہرانے کا مشغلہ  شہوت پرستوں یعنی متعہ بازوں کے ہاتھ اچھا لگا ہے۔ ہمارے نزدیک تو بلاعذرِ شرعی ایک سے زائد شادی ہی کا جواز نہیں چہ جائیکہ بے وفاؤں کی تسکینِ  ہوس کے لئے نکاح سے ماوراء کوئی شرعی بہانہ تراشا جائے۔ ذاکر حرام زدگئ متعہ پہ ہے مُصر قرآں سے بے جواز ہر اس کا جواز ہے (شاعر:ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء )     یعنی وہ بات سارے فسانے میں جس کا ذکر نہ تھا اس وقت کُھلتی ہے جب آپ مکمل طور پر قرآنی سیاق وسباق ہی کے پیرائے میں اسے اخذ کریں۔ مگر اس سے قبل ذرا قرآنِ مجید کی پاروں میں تقسیم کو  سمجھنا ضروری ہے ۔ جاننے والوں کے نزدیک: " پاروں کی یہ تقسیم معنیٰ کے اعتبار سے نہیں ہے،  یہی وجہ ہے کہ بسا اوقات پارہ کا اختتام ادھوری بات پر ہوجاتا ہے" (دارالافتاء۔ جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی) ’’ پاروں کی تقسیم معنیٰ کے اعتبار سے نہیں، بلکہ بچوں کو پڑھانے کے لیے آسانی کے خیال سے تیس مساوی حصوں پر تقسیم کردیا گیا...

آخر حرج ہی کیا ہے ؟ تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
  آخر حرج ہی کیا ہے ؟ تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔      لوگوں میں یہ کج فہمی یا غلط فہمی کیوں ہے کہ بس نماز روزہ کر لیا پھر جو جی چاہو کرو ؟ محض پوجا پاٹ خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مرضی و منشاء کے مطابق کر لو مگر باقی زندگی کے شب و روز بڑی ہی ڈھٹائی اور بے شرمی سے اپنی مرضی و منشاء کے مطابق گزارو۔      قرآن میں آیا ہے تو نعوذباللہ آتا رہے کہ نماز فحشآء (بے حیائی و بے شرمی) و منکر (ہر قسم کےغلط یا ناشائستہ کام) سے روکتی ہے۔نماز تو ہم پڑھیں گے مگر ہمارا فحشآء و منکر سے رکنا ضروری تو نہیں۔ روزہ کا مقصد تقوی شعاری ہے۔ یعنی اپنے باطن میں (اپنے اندر) ایسی شخصیت پیدا کرنا کہ جو اللہ کے خوف سے لرزاں رہے اور خواہشات سے بچ کر قدم قدم اللہ اور رسول کے احکام و تعلیمات کے مطابق پھونک پھونک کر رکھے اور معصیت ( ہر قسم کے گناہ اور خدا اور رسول کی نافرمانی) سے باز رہنے کی حتی المقدور سعی کرے مگر تُف ہے ان پر جو سمجھتے ہیں کہ زحمتِ روزہ گوارا کرنا محض کھانا پینا چھوڑنے کی مشقت ہے باقی زندگی مزے سے ...

ایک وٹس ایپ گروپ کے نام کھلا خط

Image
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ برادران ۔۔۔ اطلاعاً عرضِ خدمت ہے کہ نہ تو میں بریلوی نسل سے ہوں نہ میں بریلوی مسلک سے ہوں بلکہ میں کسی بھی مذہب و مسلک سے نہیں ہوں اور سوائے مسلک و مذہبِ تحقیق و اجتہاد کے سب کو غلط سمجھتا ہوں۔ میرا دین اسلام ہے اور میرا نہ کوئی دین ہے، نہ مذہب ، نہ مسلک کہ فرقہ بندی از روئے قرآن بہت بڑا اور سنگین گناہ ہے۔ قرآن میں ارشادِ باری ہے اِنَّ الَّذِيۡنَ فَرَّقُوۡا دِيۡنَهُمۡ وَكَانُوۡا شِيَـعًا لَّسۡتَ مِنۡهُمۡ فِىۡ شَىۡءٍ‌ (سورۃ نمبر 6 الأنعام ۔ آیت نمبر 159) بے شک وہ لوگ کہ جن نے اپنے دین کو فرقہ فرقہ کر دیا اور یوں وہ گروہ گروہ ہو گئے ، آپ (محمد صلی اللہ علیہ وسلم) کا  ان سے کسی بھی قسم کا نہ کوئی تعلق ہے نہ واسطہ یعنی کسی سنی، دیوبندی، شیعہ، اہلِ حدیث، وہابی، بریلوی، پرویزی، چکڑالوی، جماعتیے کا یا ان کی ذیلی جماعتوں اور گروہوں کا نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی تعلق اور واسطہ ہر گز نہیں ہے جب تک یہ فرقہ بندی سے تائب ہو کر صرف اور صرف قرآن کی بنیاد پر اتفاق و تحقیق و اجتہاد کی راہ نہیں اپناتے اور اپنے اپنے تعصبات چھوڑ کر وسیع المشربی و کشادہ ظرفی ...

روایات و خرافات از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
روایات و خرافات  تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء drziaullahzia@gmail.com تمدن تصوف شریعت کلام بتانِ عجم کے پجاری تمام حقیقت خرافات میں کھو گئی یہ امت روایات میں کھو گئی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کی صرف ایک ہی مستند و باعتبار دستاویز ہے اور وہ ہے اللہ کی کتاب قرآنِ مجید۔۔۔ بس یہی حقیقت ہے۔۔۔ باقی سب کچھ زیادہ تر عجمی روایات و خرافات ہیں۔۔۔ شبلی نعمانی کی تحقیق یہ ہے کہ فضائل خاص طور پر سورتوں کے فضائل پر مبنی تمام روایات ہی بے اصل یعنی من گھڑت ہیں۔ نیز یہ جان لیجیئے کہ حدیث کو کوئی ایک محدث بھی قولِ رسول نہیں کہتا بلکہ احادیث خواہ مرفوع بھی ہوں پھر بھی وہ قولِ رسول نہیں بلکہ قولِ راوی ہیں اور وہ بھی زیادہ تر 5 یا زائد واسطوں یعنی نسلوں بعد بغیر کسی تحریری ذریعہ کے سنی سنائی اور سینہ بہ سینہ چلے ہوئے واسطے ہیں۔ حدیث جملہ محدثین کے نزدیک روایت بالمعنی ہے ۔۔۔ روایت باللفظ نہیں۔۔۔۔ اللہ تعالی ہمیں روایات کی بجائے صرف اور صرف قرآن پر چلنے کی توفیق دے۔ جو روایت اس کے مطابق ہے اور روایتاً و درایتاً مجروح نہیں تو وہ اپنے سیاق و سباق کے  اعتبار سے لائقِ عمل ہے۔۔ دیگر سب کچھ مسترد...