QUERCETIN IN CORONA کرونا کے بارے میں مفید معلومات
QUERCETIN IN CORONA prepared & presented by Dr.ZiaUllah Zia (Gojra) اللہ بھلا کرے کورنا سیمپوزئیم والے کورنا کے فوکل پرسن میڈیسن کے کنسلٹنٹ اسسٹنٹ پروفیسر صاحب کا ۔۔۔ میں تو شرکت کرنے کے مزاج میں نہیں تھا مگر اپنے پروفیسر صاحب کے اصرار پر ہسپتال سے آدھا پونا گھنٹہ کے فاصلہ پر ) محض اس لئے جانا پڑے کہ پروفیسر صاحب نے کہا کہ یہ تقریبا آخری سیمپوزئیم صرف ان ڈاکٹرز کے لئے ہے جن نے ابھی تک شرکت نہیں کی کیونکہ یہ لازمی ہے بصورتِ دیگر انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے تادیبی کاروائ کا اندیشہ ہے علاوہ ازیں پروفیسر صاحب نے بتایا کہ یہ اس قدر معلومات افزاء لیکچر ہے کہ خود پروفیسر صاحب نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ لہذا جاتے ہی بنی۔۔۔۔ اب اس لیکچر کے چیدہ چیدہ اہم نکات سمجھیۓ: 1۔ IVERMECTIN 6 mg اگر بخار، نزلہ ، کھانسی، سانس لینے میں دشواری، ہیٹ کی خرابی وغیرہ ہو یا آپ ایسے علاقے میں ہوں جہاں infection پھیل رہا ہے یا آپ کے گھر میں کوئی کرونا کا مشتبہ کیس ہو تو آپ پہلے دن 2 گولیاں اور اگلے دن 2 گولیاں کھائیں۔ ۔80 KG سے زائد وزن والوں کے لئے 3 گولیاں (حاملہ عورت اور 3 سال ...