Posts

بچھڑنے والوں کے نام

Image
بچھڑنے والوں کے نام تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء بچھڑنے والو، کبھی بچھڑنے کا سوچنا بھی نہ کہ ہم  لوگ جیسے بھی ہیں بہرحال ایک دوجے ہی کے تو ہیں۔آپ جیسے بھی ہیں بہرحال ہمارے ہی تو ہیں۔ آپ  آئیندہ نسلوں کے ماں باپ ہیں۔آپ کو ان کی اصلاح کا حق ہے۔بہرحال التجاء ہے کہ یہ اصلاح ڈانٹ ڈپٹ یا مار پیٹ سے نہیں ہونی چاہیئے۔اس سے بچوں کو بھی دکھ ہوتا ہے اور بلاشبہ خود ہم بھی دکھی ہوتے ہیں۔ ہم اور آپ ہی تو اپنے اپنے گھروں کی رونق ہیں، گھروں کا سکون ہیں،  گھر والوں کے دل کی راحت ہیں۔۔۔ طبیعتوں کا اختلاف اپنی جگہ مگر اپنی اپنی جگہ نیت  تو ہماری  نیک ہی ہے اور خود ہم  سے زیادہ بھلا ہمارے پیارے پیارے بچوں کا اور کون ہمدرد اور خیرخواہ ہوگا۔ ہر ایک کا اپنا انداز ہے، ہمارا اپنا، آپ کا اپنا اور ہمارے بچوں کا اپنا۔۔۔ مگر میرا  ہمیشہ سے یہ نظریہ رہا ہے کہ حیوان کو مارپیٹ کر سدھا سکتے ہیں مگر انسان کے بچے کو مارا جائے تو وہ بگڑ کر حیوان بھی بن سکتا ہے، پھر آپ کیا کریں گے ؟؟؟  آپ اگر ماں باپ ہیں، تو  بہرحال آپ ہی اپنی اولاد کے خیرخواہ ہیں۔۔۔ آپ کا اپنا انداز ہو سکتا ہے۔۔۔۔ مگر مار پیٹ اور ڈانٹ ڈپٹ کا انداز میرے لئے