Posts

Showing posts from September, 2023

ایک نعت شریف پر موحدانہ تأثرات

Image
ایک نعت شریف پر موحدانہ تأثرات از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء       کلام کا کیا ہے، اچھے بھلے کلام سے غلط نتائج اخذ کرکے بعض لوگ گمراہی میں جا پڑتے ہیں اور بعض بظاہر کسی لائقِ اعتراض کلام سے بھی غذائے ہدایت و معرفت پا لیتے ہیں۔ نہ خزاں میں ہے کوئی تیرگی، نہ بہار میں کوئی روشنی یہ نظر نظر کے چراغ ہیں، کہیں بجھ گئے کہیں جل گئے جو سنبھل سنبھل کے بہک گئے وہ فریب خوردۂ راہ تھے وہ مقامِ عشق کو پا گئے جو بہک بہک کے سنبھل گئے       بعینہ ایک بہت خوبصورت نعت ہے کوثر بریلوی کی: "جتنا دیا سرکار نے مجھ کو۔۔۔۔۔۔۔" غالب امکان تو یہی ہے کہ شاعر سمیت قارئین بھی اپنی اپنی افتادِ طبع کے اعتبار سے اس سے اپنے شرک و بدعات کے لئے  سامانِ تسکین و تشفی فراہم کرتے ہوں گے، تاہم میں اس نعت کو کسی اور پیرائے میں اخذ کرتا ہوں: 🔴جتنا دیا سرکار نے مجھ کو اتنی مری اوقات نہیں یہ تو کرم ہے ان کا ورنہ مجھ میں تو ایسی بات نہیں 👈کہ میں کہاں اس قابل تھا کہ  خدا آشنا، قرآن شناس اور اُخروی معاملات سے آگاہ ہوتا، مجھے تو یہ ایمان نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ گرامی اور آپ کی ...

عافیہ صدیقی کی حقیقت از حسن نثار

Image
حسن نثار کا یہ مضمون پڑھنے سے پہلے ذرا ان سوالات پر بھی غور فرمائیے  کہ 1️⃣ عافیہ صدیقی ہی کو امریکیوں نے کیوں اٹھایا۔ ایران، افغانستان، سعودی عرب یا پاک و ہند کی کسی اور مسلمان بیٹی کو کیوں نہیں اٹھایا ؟ 2️⃣ عافیہ صدیقی کا پہلا اور اصل شوہر کہاں ہے اور وہ کیوں اپنی سابقہ بیوی کو چھڑانے کے لئے آواز نہیں اٹھاتا۔ اس نے اپنے بچوں کو ( بقول حسن نثار ) عافیہ صدیقی کے ہاتھوں خود کش بمبار بننے سے کیسے بچایا اور اسے چھوڑ کر عافیہ صدیقی دہشتگرد عامر البلوچی کی بیوی کیوں بنی۔ جماعتِ اسلامی اور دیگر مذہبی جماعتوں کے ہرکارے جو بڑے شوق سے نامحرم خاتون کی تصاویر کی نمائش اشتہاروں میں لگاتے ہیں وہ عافیہ صدیقی کے اصل شوہر اور اس کے بیانات کو منظرِ عام پر کیوں نہیں لاتے۔ 3️⃣ عافیہ صدیقی پر امریکی عدالت میں جو مقدمہ چلا تو کیا وہاں کے جج آنکھیں بند کرکے بے جرم و خطا ایک خاتون کو سزا دے کر کیا انصاف کا قتل کر رہے تھے یا عافیہ صدیقی کو وکلاء فراہم کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے گئے اور واضح ثبوت کی بنیاد پر انسانوں کے بے گناہ قتلِ عام میں ملوث ہونے پر اسے سزا دے کر عدل و انصاف کا بول بالا ک...