Posts

Showing posts from August, 2023

میں بھی پاکستان ہوں، تو بھی پاکستان ہے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
میں بھی پاکستان ہوں، تو بھی پاکستان ہے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء    پاکستان محض کسی خطۂ ارضی کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عقیدہ کا نام ہے۔ آج جو بھانت بھانت کی بولیاں اس نظریے اور عقیدے کے خلاف بولی جا رہی ہیں اور جو صفحے کے صفحے کالے کئے جا رہےہیں وہ محض دشمنانِ نظریۂ پاکستان کو تقویت پہنچانے کا سامان ہیں۔ ان کے خلاف میں نے اس مضمون میں یہ اقدام کیا ہے کہ تحریکِ پاکستان اور نظریۂ پاکستان کی اصلیت آپ کے سامنے پیش کروں، تاکہ اس  مقدس خدمت میں مجھ ناچیز کا بھی کچھ حصہ ہو۔ اس سلسلے میں سب سے پہلے میں 35 ویڈیوز پر مشتمل وہ پلے لسٹ پیش کرتا ہوں جو سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ غالبا 1920 سے 1938 تک پورے 18 سال علامہ اقبال رح سے اور غالبا 1930 سے لے کر 1948 تک پورے 18 سال قائداعظم رح سے جس شخصیت کے انتہائی قریبی تعلقات اور راز و نیاز رہے اور جسے یہ شرف حاصل رہا کہ وہ برصغیر کی واحد شخصیت تھی کہ جسے کسی بھی وقت بغیر پیشگی وقتِ ملاقات طے کئے ہمہ وقت قائداعظم سے ملنے کا اعزاز حاصل رہا، جس کے بارے میں بھٹو دور میں مفتی محمود اور حضرت نورانی کو کوثر نیازی نے اسمبلی میں یہ کہ کر جواب