Posts

Showing posts from September, 2021

روح جسم اور موت

Image
  روح، جسم اور موت تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ (گوجرہ) روح صرف اور صرف 3 یا چار اشیاء کے بارے میں ہی قرآن میں آیا ہے۔ قرآن میں فرشتوں کو روح کہا گیا، وحی کو روح کہا گیا اور روح کو رب کے امر میں سے کچھ کہا گیا ہے  اور رب کے امر کے بارے میں قرآن ہی نے بتا دیا ہے کہ یہ رب کے ارادے کا نام ہے جو ہمیں سمجھانے کے لئے یوں ہے کہ اس کا امر کچھ یوں ہے کہ جب وہ کسی شے کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے کن (ہوجا) تو واقع ہو جاتی ہے ۔ دوسری جگہ یفعل ما یرید کہ کر واضح کردیا کہ اس کا ارادہ دراصل اس کے فعل ہی سے عبارت ہے جو اس کا ارادہ ہوتا ہے وہ فعل(کام) میں ڈھل جاتا ہے یعنی وہ جو ارادہ کرتا ہے اسے عمل میں لے آتا ہے۔ امرِ ربی [(رب کا امر یعنی حکم یا ارادہ = رب کا فعل)] ⬅روح ⬅روح میں سے کچھ ⬅انسان میں نفخ چوتھی شے نفخِ روح (روح پھوکنا) ہے اور یاد رہے کہ انسان میں اللہ نے اپنی روح نہیں پھونکی کہ اس کی بنیاد پر روحانیات یا تصوف کا کوئی کاروبار چمکا لیا جائے بلکہ اپنی روح میں سے کچھ پھونکا ہے۔ظاہر ہے  فرشتے کو تو انسان میں پھونکا نہیں جا سکتا اور اللہ تعالی نے نفخِ روح (روح پھوکنے) کے عمل میں یا تو وحی کو