Posts

Showing posts from November, 2023

حفاظتِ سُنت و آثار

Image
حفاظتِ سنت و آثار تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء     یہ کیسے ممکن ہے کہ قرآن تو محفوظ ہو مگر جس پر قرآن اترا، اس کی سیرت کو خدا نے محفوظ نہ کیا ہو۔ وہ قرآنِ ناطق ﷺ جو مکہ اور مدینہ کی گلیوں میں قرآن کی عملی تشریح کرتا چلا جاتا تھا، اس کا ایک ایک حُسنِ ادا لازما محفوظ ہے۔     ہمیں کیا معلوم تھا کہ خدا کیا ہے، قرآن کیا ہے؟ ہم نے خود تو کبھی جبرئیلِ امیں کو وحئ الہی لے کر قلبِ مطہرِ حضور پر اترتے نہیں دیکھا۔ یہ غیرمرئی اطلاعات تو ہمیں حضور ﷺ نے ہی بہم پہنچائی ہیں، ورنہ ہماری کیا اوقات کہ ہم سدرۃ المنتہی اور کرسی و عرش سے آگاہ ہوتے۔ ہمارا تو ایمان ہی آنحضرت ﷺ کے دم قدم سے ہے۔     یہ درست ہے کہ بہت کچھ رطب و یابس حضور ﷺ اور آپ کے اصحاب عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کے سر جڑ دیا گیا مگر یہ بھی درست ہے کہ آپ ﷺ اور آپ کی مقدس جماعت کے نقوشِ سیرت کی کوئی ایک ادا بھی ضائع نہیں ہوئی۔     جمالِ تبسم، جُنبشِ لب، اندازِ نشست و برخاست، حُسنِ گفتار، نقوشِ سیرت و کردار غرضیکہ کچھ بھی تو ضائع نہیں ہو پایا۔عشاق نے ایک ایک جلوہ بڑی محنتِ شاقہ و عرق ریزی سے محفوظ کیا۔      اب یہ ہم پر لازم آتا ہے کہ ہم جو

جادو کی حقیقت

Image
جادو کی حقیقت تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء ۔      کہا جاتا ہے کہ جادو برحق ہے مگر کرنے والا کافر ہے۔ اگر جادو برحق ہے تو حق پر عمل کرنے والا کافر کیسے ہو گیا ؟ اس کا مطلب ہے کہ جادو کالا ہو یا پیلا بہرحال دال میں کچھ کالا ضرور ہے اور جادوگر کی یہ دال گلنے والی نہیں کیونکہ قرآن نے واضح طور پر اعلان کر رکھا ہے کہ لَا يُفۡلِحُ السَّاحِرُوۡنَ (10:77)  نہیں کامیاب ہوتے جادوگر لَا يُفۡلِحُ السّٰحِرُ حَيۡثُ اَتٰى‏ (20:69) نہیں کامیاب ہوتا جادوگر خواہ جہاں سے بھی ہو آئے۔ مستند عربی لغات میں سحر کا مجموعی  مفہوم یہ ہے کہ حیلہ و فریب کے ذریعے ایسے لطیف و دقیق انداز سے باطل پر ملمع کاری کر کے اسے حق کی صورت میں پیش کرکے یوں دھوکہ دینا کہ اصل فریب کاری معلوم ہی نہ ہونے پائے اور یوں عقل کو خراب کرکے خیالات کو پلٹ دیا جائے کہ انسان حیرت زدہ رہ جائے۔ یعنی جسے ہم عرفِ عام میں کرتب یا انگریزی میں trick کہتے ہیں۔     قرآن میں جہاں جہاں عربی زبان کا یہ "سحر" آتا ہے وہاں مترجمین  اس پر  اردو زبان کے "جادو" والا تر