Posts

Showing posts from August, 2022

بارِ عدم ۔۔۔۔ تحریر ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء،، گوجرہ

Image
پرسوں اترسوں میں نے ایک ایسا خواب دیکھا کہ جس   کی تعبیر  بیدار ہوتے ہی مجھ پر روزِ روشن کی طرح عیاں تھی۔ تعبیر یہ تھی کہ میں شاید اب اس عالمِ آب و خاک و باد میں چند روز ہی کا مہمان ہوں۔ میں نے اپنی والدہ اور بیگم کو یہ خواب سنا دیا تھا کہ وہ ذہنی طور پر تیار رہیں۔ میں دنیا سے جانے سے نہیں ڈرتا مگر خواب سے اٹھتے ہی صرف ایک خوف دامن گیر تھا کہ توشہء آخرت بالکل خالی ہے اور بارِ معاصی دوشِ ناتواں پر گراں ہے۔ مجھے ڈر ہے تو اپنے انجامِ بد کا۔۔۔ اللھم اجرنا من النار اے ہمارے اللہ ہم سب کو آگ سے بچا لے۔۔۔۔ آمین ۔۔ یہ آگ وہ نہیں جو ہمارے چولہوں میں دہکائی جاتی ہے بلکہ یہ وہ آگ ہے جو ہمارے دلوں پر طلوع ہوتی ہے۔ جب جسر (پُل صراظ) قرآنِ مجید میں مذکور ہے تو ہم سب کو اسے عبور کرکے ہی جنت میں پہنچنا ہے۔۔۔ گناہوں کا بارِ گراں لے کر ہم کیسے پار اتریں گے ؟ میں نے بسترِ علالت پر اپنے نیک سیرت باپ کی ٹانگیں دابتے ہوئے سوال کیا کہ ابو جی جسے توشہء آخرت کہا جاتا ہے، کیا وہ توشہ آپ کا بھر گیا ہے؟ والد صاحب زار و قطار رو دیئے۔ فرمانے لگے کہ بیٹا جی بالکل خالی ہے۔۔ میں نے کہا کہ جب آپ جیسے انسان کا توشہء آخر

ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ

Image
ہوائیں اُن کی، فضائیں اُن کی، سمندر اُن کے، جہاز اُن کے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ              ایک صاحب نے کیا خوب تحریر فرمایا جس کا خلاصہ ہماری دانست میں یوں ہے کہ ہم شب و روز جن کفار کو بددعاؤں کے سنگِ دشنام سے نوازتے ہیں، سرتاپہ ہم انہی کی ایجادات کے زیرِ بارِ احسان زندگی گزارتے ہیں۔مساجد کے شیشوں سے لے کر جائے نماز تک یہی کافر کے بچے بناتے ہیں۔ سو یاد آیا کہ واصف علی واصف نے بھی یہی لکھا ہے کہ جہاز ان کے حج ہمارا، کہیں ہمارا حج ان کو فائدہ تو نہیں پہنچا رہا ؟ کیا یہود سے اسلحہ لے کر ہنود کے خلاف جہاد جائز ہے ؟ ایک سائینسدان نے جب یہ تجویز دی کہ جوہری دھماکوں سے چاند کو اڑا کر سطحِ اوزون  یعنی Ozone layer کو بھرا جا سکتا ہے تو میں مانندِ اقبال فکر میں پڑ گیا کہ رحمتیں ہیں تیری اغیار کے کاشانوں پر برق گرتی ہے تو بیچارے مسلمانوں پر اگر ہمارا چاند اڑ گیا تو ہم بیچارے مسلمانوں کا کیا بنے گا۔ بیچاری رویتِ ہلال کمیٹی کے وظیفہ خور علماء و مشائخ کا دھندہ کیسے چلے گا ؟ مسلمانوں کا ایک فرقہ اہلِ قرآن کا بھی ہے جو اذان نہیں دیتا بلکہ گھڑیوں سے نماز کا وقت دیکھ کر نماز شروع کر دیتا ہے۔