Posts

Showing posts from November, 2021

چودھری رحمت علی سے ہمارا سلوک

Image
  پاکستان کا نام رکھنے والے اور سب سے پہلے پاکستان  نیشنل موومنٹ چلانے والے چودھری رحمت علی کو پاکستان سے جائیداد ضبط کرکے نکال دیا گیا اور وہ محسنِ پاکستان غربت و عسرت میں دفن ہوا۔ "After the creation of Pakistan he returned to Pakistan in April 1948, planning to stay in this country, but he was ordered by the then Prime Minister Liaquat Ali Khan to leave the country. His belongings were confiscated, and he left empty-handed for England in October 1948. He died in February 1951 and was buried on 20 February at Newmarket Road Cemetery Cambridge UK. Emmanuel College’s Master, who had been Rahmat Ali’s Tutor, himself arranged the burial in Cambridge on 20 February 1951".  پہلے ہوشیار پور اور ہجرت کے بعد چک 66 جب لائلپور میں ان کا خاندان آباد رہا۔ A thought-provoking & eye-opening essay: click the following link: Ch.Rahmat Ali

مقامِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم

Image
مقامِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جناب اسلم عارفی صاحب نے ایک خوبصورت و لائقِ صد تحسین و آفریں نعتیہ شعر عطا فرمایا ہے کہ " آپ کے راستے پہ چل کے ملی دین و دنیا کی کامیابی حضور" ( اسلم عارفی) اور اس پر ناچیز و ننگِ اسلاف کی رائے طلب کی ہے۔ محاسنِ شعر و سخن سے تو عارفی صاحب خود آگاہ ہیں، چنانچہ اس بارے میں تو ہما شما کا اظہارِ رائے داخلِ شوخ چشمی و بے ادبی ہے۔ جہاں تک طلسمِ گنجینہء مفہوم و معانئ بین السطور کا تعلق ہے تو عرضِ خدمت ہے کہ بمصطفیٰ بہ رساں خویش را کہ دیں ہمہ اوست اگر بہ اُو نہ رسیدی تمام بولہبی است (علامہ اقبال) ہمارا دین سب کا سب نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ والا صفات و بابرکات سے ہی شروع ہوتا ہے اور آپ ہی پر ختم ہوجاتا ہے۔ دین تمام کا تمام بجز ذاتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے اور ہے ہی کیا۔ جو آپ کی دہلیز  تک "اپڑ" (پہنچ) گیا تو دین اسی کا درست ہے، دماغ اسی کا درست ہے، زاویہء نگاہ اسی کا ٹھیک ہے۔ اگر یہ نہیں تو سب کچھ کفر ہے،  بولہبی ہے۔ نکتہ ہائے نظر ،