Posts

Showing posts from April, 2020

ابلیس: اسے صبح ازل انکار کی جرات ہوئی کیونکر

ایک سوال کے جواب میں کہ ابلیس کو کس نے گمراہ کیا تھاـ جب کہ اس سے قبل وجودِ شیطان ہی نہ تھا۔ جواب از ڈاکٹر ضیاء اللہ ضیاءؔ: اللہ تعالی نے اپنی جملہ معلوم مخلوقات میں سے 3 مخلوقات ہی کو دولتِ عقل و خرد عطا کی ہے۔ ملائکہ اور جن و انس۔ مگر  بایں امتیاز کہ ملائکہ کو اختیار نہیں دیا گیا وہ محض امر ہی کے تابع ہیں۔ یفعلون ما یومرون یعنی وہی کچھ کرتے ہیں جس کا انہیں امر کیا جاتا ہے مگر جن و انس کو آزادی دی گئی ہے اما شاکرا و اما کفورا کہ چاہے وہ شکرگزاری یعنی فرمانبراری کریں یا کفر یعنی نافرمانی اختیار کر لیں مگر لا یرضیٰ بعبادہ الکفر اللہ تعالی اپنے بندوں کی جانب سے نافرمانی پر راضی نہیں یعنی بندے جو نافرمانی کرتے ہیں اس میں خدا کی مرضی نہیں ہوتی وہ صرف اس مشیتِ الہی (قانونِ قدرت) کے تحت کفر کرتے ہیں جس کے تحت انہیں آزادئ فکر و عمل دی گئ ہے۔ شطن کا اصل مطلب رسی کا اس طرح بٹا ہو ہونا ہے کہ اس میں بل در بل کشمکش اور پیچ و تاب یعنی سرکشی آ جائے اسی سے شیطان ہے۔ عربی میں اسی مناسبت سے شیطان سانپ کو بھی کہتے ہیں۔ شیطان کوئی بھی من الجنة والناس ہو سکتا ہے یعنی جن و انس میں سے کوئی بھی جو اپنے

الفتنة اشد من القتل کی تفسیر

الفتنة اشد من القتل کی تفسیر تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ  قرآن ِ مجید کا سطحی مطالعہ اور سرسری ورق گردانی طفلِ مکتب کو سیاق و سباق سے ہٹا کر بہت دور لے جاتی ہے اور وہ آیاتِ الہی کا غلط مطلب اخذ کر بیٹھتا ہے۔ مثلا وہ عربی زبان کے لفظ فتنہ کو اردو زبان میں مستعمل فتنہ شمار کرتا ہے۔ حالانکہ عربی زبان میں فتنہ کا بنیادی مفہوم آزمائش ہے جبکہ اردو میں اس کا استعمال شرانگیزی کے معنوں میں ہے جیسا کہ غالب کہتا ہے: تیرے سرو قامت سے اک قدِ آدم قیامت کے فتنے کو کم دیکھتے ہیں عربئ مبین جانے بغیر محض اردو یا انگریزی یا کسی اور زبان  میں ترجموں پر اکتفاء کر کے دعوئ ہمہ دانی رکھنے والے قرآنی اصطلاحات کے تعمق سے عموما نآشنا رہتے ہیں اور کسی ایک آیت کو سیاق و سباق سے کاٹ کر اسی کے لتے لیتے رہتے ہیں۔ مثلا فتنے کا ترجمہ اہنے ذہن سے شرانگیزی سوچ کر جب اس کے آگے لکھا دیکھتے ہیں اشد من القتل تو مفہوم یہ اخذ کرتے ہیں کہ شرپسندی قتل سے بھی بُری ہے۔ ایسے بزرجمہروں کے لئے عرض ہے کہ قرآن عربی زبان کی لغات اور قواعد مرتب ہونے سے بھی بہت پہلے کی کتا