Posts

Showing posts from December, 2020

ارطغرل کی حقیقت

Image
پروفیسر ڈاکٹر فراز انجم ( پی ایچ ڈی ، شعبہ تاریخ  جامعہ پنجاب لاہور ) کو داد دینی چاہئیے کہ آپ نے قوم کی جزباتیت ،اندھی عقیدت اور  روایت پرستی کے ناسور پر اپنی تاریخی تحقیقات کا نشتر چلایا ہے ۔ آپ کے مطابق تاریخ کا ارطغرل تو مسلمان بھی نہیں تھا  (اور اگر مسلمان تھا بھی تو صلیبیوں اور منگولوں کےخلاف جہاد کی وہ ساری تفصیلات جوڈرامہ کی زیب و زینت ہیں، تاریخی شواہد سےثابت نہیں )ـ ڈرامہ آپ کو پسند ہے تو اسے محض افسانہ سمجھیئے ‏لیکن خدارا اسے اسلام کا  ڈرامہ (مذاق) نہ رچائیے نیز اس ڈرامے کے اداکاروں کو ولی اللہ یا نجات دہندہ سمجھ کر اپنی عقیدت کی بھینٹ نہ چڑھائیے کیونکہ عمومی طور پر اداکار یا فنکار دین و مذہب سے عاری اوباش و بدمعاش و بدکردار اور اکثر بدکار ہی ہوتے ہیں الا الذین تابوا و اٰمنوا و عملوا الصالحات الذین یجتنبون کبائر الاثم والفواحش ما ظھر منھا و ما بطن و لم یصروا علی ما فعلوا ویذکرون اللہ  قیاما و قعودا و علی جنوبہم  سوائے ان لوگوں کے جو  باز آئے اور واقعتا صاحبان ایمان  ہوئے اور ان نے صالح اعمال اختیار کئے یعنی وہ لوگ جن نے کبیرہ گناہوں سے پرہیز کیا اور فواحش سے  بھی اور اپنی بد