Posts

Showing posts from March, 2024

عمران خان اور قائداعظم۔۔۔۔ چہ نسبت خاک را بہ عالمِ پاک تحریر : ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

Image
عمران خان اور قائداعظم۔۔۔۔ چہ نسبت خاک را بہ عالمِ پاک  تحریر : ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء عمران خان کے ملک و قوم و ملت کے لئے انتہائی لائقِ تحسین و صد آفریں اعلیٰ و ارفع  خیالات و افکار و جزبات و احساسات سے قطع نظر۔۔۔باعثِ تحریر آنکہ یہ صرف اس تصویر پر تبصرہ ہے جو میری نظر سے گزری۔۔۔۔ جن لوگوں نے قائداعظم کی سیرت و کردار کا مطالعہ نہیں کیا وہ کیا جانیں کہ حضرت قائداعظم کون تھے اور کیا تھے۔ جن لوگوں کے بزرگوں نے قائداعظم کو قریب سے نہیں دیکھا، انہیں کیا معلوم کہ قائداعظم کی شخصیت کیا تھی۔ موازنہ کرنا ہو تو قائداعظم کو جن لوگوں نے برسوں بہت قریب سے دیکھا پرکھا ان کی قائداعظم پر سوانح عمری پڑھ لیجیئے مثلا علامہ پرویز صاحب کی "حُسنِ کردار کا نقشِ تابندہ"  اور جن لوگوں نے عمران خان کو انتہائی قریب سے دیکھا ان کی کتاب پڑھ لیجیئے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ کوئی شخص اصل میں کیا ہے اور نظر کیا آتا ہے۔ مجھے نہ صرف یہ سعادت حاصل ہے کہ میری ماں نے قائداعظم کی زیارت کی اور میرے باپ نے قائداعظم سے ہاتھ ملایا اور میرے والد قائداعظم کے شانہ بشانہ تحریکِ پاکستان میں شامل رہے بلکہ مجھے