Posts

Showing posts from March, 2022

عکاسی اور ماشآءاللہ

Image
  عکاسی اور ماشآءاللہ تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء   قرآنِ مجید میں حکمِ ربانی مرد و زن کو یغضوا اور یغضضن من ابصار  بڑا واضح ہے کہ  نیچا رکھیں نگاہوں کو اور انہیں آوارہ و بیباک نہ ہونے دیں۔ جس کی تشریح حدیث میں لا تتبع النظر بعد النظر (ایک نظر کے بعد مسلسل اور لگاتار دوسری نظرنہ پڑے) اور اصرف بصرک (اپنی نگاہ کو پھیر لے). مفسرین نے روایات کی رو سے تفسیر کی کہ نظرۃ الی محاسن الامراۃ سہم مسموم من سھام الابلیس (عورت کے حّسن کی طرف نظر کرنا، ابلیس کے تیروں میں سے ایک زہر آلود تیر ہے), یورث الشھوۃ فی القلب (جو سمو دیتا ہے شہوت کو دِل میں)۔۔۔ قرآن نے عورت کو اضافی حکم دیا ہے کہ لا یبدین زینتھن (مت ظاہر کریں عورتیں اپنی آرائش و زیبائش کو). علامہ اقبال نے اسی لئے عورتوں سے کہا ہے کہ بہل اے دخترک ایں دلبری ہا (اے بٹیا چھوڑ دے یہ بناؤ سنگھار) مسلماں را نہ زیبد کافری ہا (یہ کافری مسلمان کے شایانِ شان ہی نہیں) ۔۔۔ اقبال کے خواب اور تصور پر مبنی ملک میں اس امر کی ادنی سی گنجائش بھی نہیں ہونی چاہیئے، بہرحال اگر ہے بھی تو عورتوں تک یہ تصاویر اور ویڈیوز محدود ہونی چاہیئے۔ قرآن کا واضح حکم ہے کہ اضربن ب