Posts

Showing posts from July, 2023

انت مولانا (یا اللہ صرف تو ہی ہمارا مولا ہے) تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ

Image
  انت مولانا (یا اللہ صرف تو ہی ہمارا مولا ہے)  تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ اَنۡتَ مَوۡلٰٮنَا فَانۡصُرۡنَا (2:286) یا اللہ صرف اور صرف تو ہی ہمارا مولا ہے(اور کوئی نہیں)، پس ہماری مدد فرما ۔ بَلِ اللّٰهُ مَوۡلٰٮكُمۡ‌ۚ وَهُوَ خَيۡرُ النّٰصِرِيۡنَ‏ (3:150) بلکہ صرف اللہ ہی تمہارا مولا ہے اور وہی سب سے بہتر مدد کرنے والا۔مَوۡلٰٮهُمُ الۡحَـقِّ‌ؕ اَلَا لَهُ الۡحُكۡمُ (6:62) اللہ ہی ان کا حقیقی مولا ہے، جان لو کہ حکم اسی کا ہے۔هُوَ مَوۡلٰٮنَا ‌ ۚ وَعَلَى اللّٰهِ فَلۡيَتَوَكَّلِ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ (9:51) صرف اور صرف وہی تو ہمارا مولا ہے اور صرف اللہ ہی پر ، اس لئے مومن توکل (بھروسہ) کریں۔ (القرآن)۔ یقیناً قرآن میں ضمناً بر سبیلِ تذکرۂ رواجاتِ معاشرت و مستعملاتِ روز مرہ "مولا" اور مفاہیم میں بھی وارد ہوا ہے مثلا دوست یا آقا یا ساتھی وغیرہ مگر قرآنِ مجید کی  خود قرآنِ مجید ہی سے مندرجہ بالا تشریحات سے دو باتیں اخذ کی جا سکتی ہیں: 1- اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی بھی حقیقی طور پر "مولا" ہے ہی نہیں اور نہ اس مفہوم میں کسی اور کو مولا کہا جا سکتا ہے۔ اللہ کے سوا اگر کسی اور کو مول