Posts

Showing posts from February, 2023

بچوں کو نماز نہ پڑھنے پر مارنا از جاوید احمد غامدی

Image
بچوں کو نماز نہ پڑھنے پر مارنا (ایک روایت سے استدلال) جاوید احمد غامدی حدیث کی بعض کتابوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت سے یہ بات نقل ہوئی ہے کہ بچے اگر دس سال کی عمر تک نماز ادا نہ کریں تو اُنھیں مارا جائے گا، یہاں تک کہ وہ نماز ادا کرنا شروع کردیں۔ اِس مضمون کی روایت کے الفاظ کچھ یوں ہیں: عن عمرو بن شعيب، عن أبيه، عن جده، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ’’مروا أولادكم بالصلاة وهم أبناء سبع سنين، واضربوهم عليها وهم أبناء عشر سنين، وفرقوا بينهم في المضاجع‘‘. (سنن ابو داؤد ،رقم ۴۹۵)  ’’عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تمھاری اولاد سات سال کی ہو جائے تو تم ان کو نماز پڑھنے کا حکم دو، اور جب وہ دس سال کے ہو جائیں تو نماز نہ پڑھنے پر انھیں مارو، اور ان کے سونے کے بستر الگ کر دو۔“ اِس مضمون میں ہم اِس روایت کو محدثین کے قائم کردہ سند کے معیارات کی روشنی میں سمجھنے کی کوشش کریں گے۔ ذخیرۂ حدیث میں یہ روایت صرف دو صحابہ سے منقول ہے: ۱۔سبرہ بن معبد الجہنی۔ ۲۔عبد اللہ بن عمرو۔  پہلے صحابی ،سبرہ بن