Posts

عیش پسندی

Image
آپ ایسے بے شمار مسلمان دیکھیں گےکہ دنیا کے معاملات  تو ہر وقت ان کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں، اس میں ذرا سا گڑبڑ ہو تو وہ انتہائی حد تک بے چین ہو جاتے ہیں مگر اسلام اور آخرت سے متعلق چیزوں میں بس واجبی فرائض پر قناعت کئے ہوئے ہیں۔ ان کا اسلام اس سے آگے انہیں کوئی بے چینی عطا نہیں کرتا۔ ان کا اسلام ناقص ہے۔ ان کا اصل مذہب دنیا پرستی ہے نہ کہ آخرت پسندی۔انقلابِ عالم کے مسئلہ پر پورا زور صرف ہو رہا ہے اور انقلابِ نفس کامسئلہ صرف واجبی فرائض کی حد تک قابلِ توجہ بنا ہے۔ یہ  حقیقت اتنی واضح ہے کہ رسولِ خدا ﷺ نے "جان بوجھ کر" اپنے لئے سادہ اور خشک زندگی کو پسند فرمایا تھا۔ کان ازھدالناس فی الدنیا مع القدرة علیھا (نبی ﷺ باوجود قدرت کے اشیاۓ دنیا سے لوگوں میں سب سے زیادہ پرہیز کرنے والے تھے۔ ابنِ کثیر)ـ دنیا کی زندگی میں مومن کو آرام نہیں ڈھونڈنا چاہیئے کیونکہ اس سے آخرت کا احساس کمزور پڑ جاتا ہے۔ دنیا کی نعمتوں کو ہم "قیام" کا ذریعہ سمجھیں۔ ان کو نعمت کی نظر سے دیکھنا مومن کے شایانِ شان نہیں کیونکہ مومن کی نعمت تو خدا اور اس کی جنت ہے۔آخرت کی تڑپ سے وہی دل آشناء ہو ...

اسلام اور تعدد ازواج تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

اسلام اور تعدد ازواج تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء اللہ تعالی نے کہیں کسی ایک جگہ بھی قرآنِ مجید میں ایک سے زائد نکاح کا حکم نہیں دیا صرف رخصت یا اجازت دی ہے اور وہ بھی یتیموں اور بیواؤں کے تذکرہ میں ضمنی طور پر۔ اگر آپ ان آیات کے سیاق و سباق کو پڑھیں تو یہی معلوم دیتا ہے کہ اگر تمہیں معاشرےمیں یتیموں (اور بیواؤں ) کے بارے میں (ان کی نگہداشت و پرورش کا) اندیشہ دامن گیر ہو تو پھر اس (ہنگامی و غیرمعمولی ) صورتِ حال میں دو، دو ، چار چار سے نکاح کر سکتے ہو وَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تُقۡسِطُوۡا فِى الۡيَتٰمٰى (اگر تمہیں اس امر کا اندیشہ ہو کہ یتیموں یعنی بے سہارا بچوں اور بیواؤں کی بجا طور پر نگہداشت نہ کر پاؤ گے) فَانْكِحُوۡا مَا طَابَ لَـكُمۡ مِّنَ النِّسَآءِ مَثۡنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ‌ ‌ (تو پھر اس صورتِ حال میں ان عورتوں یعنی بیواؤں میں سے جو تمہاری طبیعت کے موافق ہوں، دو دو، تین تین یا چار چار  خواتین سے نکاح کر لو) فَاِنۡ خِفۡتُمۡ اَلَّا تَعۡدِلُوۡا فَوَاحِدَةً  (4:3) (لیکن اگر پھر بھی تمہیں یہ اندیشہ ہو کہ عدل نہ کر پاؤ گے تو پھر صرف ایک ہی بیوہ کو بیوی بنانے پر اکتف...

خطبہ ء حجة الوداع

خطبہ حجة الوداع (خطباتِ حجۃ الوداع…  صحیح احادیث ِنبویﷺ کی روشنی میں) تحریر: ملک کامران طاہر (تجمیع و تدویر و و ترتیب و تہذیب و تدوین و تلخیص از ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔     [خطبہ حجۃ الوداع سے متعلق سیرت کی کتابوں میں اکثر مصنّفین نے صحیح احادیث کا اہتمام نہیں کیا، تمام رطب و یابس جمع کردیا ۔ نبی کریمﷺ کے خطبات جو آپؐ نے تین دن مختلف مقامات واوقات میں دیے، ایک ہی جگہ جمع کردیئے گئے اور ان تینوں خطبوں (۹،۱۰،۱۲ ذوالحجہ کے خطبات جو یوم عرفہ، یوم النحر، یوم الرؤس اوسط ایام التشریق کے نام سے مشہور ہیں) کوایک ہی خطبہ (یعنی خطبہ حجۃ الوداع) کا نام دے دیا گیا۔  بعض بے سند تاریخی روایات بھی خطبات حجۃ الوداع کے نام سے متداول ہوچکی ہیں۔اس مضمون میں صرف صحیح روایات کا چناؤ کیا گیا ہے۔ ذیل میں پیش کردہ روایات کی تحقیق و تخریج بقدر امکان کی گئی ہے ۔اور احتیاط کے لیے احادیث کے تراجم نامور سیرت نگاروں کی کتب سے لئے گئے ہیں، صرف وہ احادیث جن کا ترجمہ ان کتب سے نہ مل سکا ، راقم کا کیا ہوا ہے۔ وم...

QUERCETIN IN CORONA کرونا کے بارے میں مفید معلومات

Image
QUERCETIN IN CORONA prepared & presented by Dr.ZiaUllah Zia (Gojra) اللہ بھلا کرے کورنا سیمپوزئیم والے کورنا کے فوکل پرسن میڈیسن کے کنسلٹنٹ اسسٹنٹ پروفیسر صاحب کا ۔۔۔ میں تو شرکت کرنے کے مزاج میں نہیں تھا مگر اپنے پروفیسر صاحب کے اصرار پر ہسپتال سے آدھا پونا گھنٹہ کے فاصلہ پر ) محض اس لئے جانا پڑے کہ پروفیسر صاحب نے کہا کہ یہ تقریبا آخری سیمپوزئیم صرف ان ڈاکٹرز کے لئے ہے جن نے ابھی تک شرکت نہیں کی کیونکہ یہ لازمی ہے بصورتِ دیگر انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے تادیبی کاروائ کا اندیشہ ہے علاوہ ازیں پروفیسر صاحب نے بتایا کہ یہ اس قدر معلومات افزاء لیکچر ہے کہ خود پروفیسر صاحب نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ لہذا جاتے ہی بنی۔۔۔۔ اب اس لیکچر کے چیدہ چیدہ اہم نکات سمجھیۓ: 1۔  IVERMECTIN 6 mg اگر بخار، نزلہ ، کھانسی، سانس لینے میں دشواری، ہیٹ کی خرابی وغیرہ ہو یا آپ ایسے علاقے میں ہوں جہاں infection پھیل رہا ہے یا آپ کے گھر میں کوئی کرونا کا مشتبہ کیس ہو تو آپ  پہلے دن 2 گولیاں اور اگلے دن 2 گولیاں کھائیں۔ ۔80 KG سے زائد وزن والوں کے لئے 3 گولیاں (حاملہ عورت اور 3 سال ...

PETRA OR MAKKA

PETRA OR MAKKA by Dr.ZiaUllah Zia ................................    By the grace of Almighty I am a true muslim and I dont believe in the traditional muslims' views based upon fake sources that have rumors about the collection of Quran. Quran is the last message from God Almighty to the whole humanity and God himself has taken the responsibility of its protection, hence nothing to worry about it. Quran was not compiled in later ages as the traditional ordinary sources say rather Quran was compiled in the reign of the last  Holy Prophet of God Muhammad ﷺ He had saved it and kept the standard copy with his wife Hafsaرضی اللّٰہ تعالٰی عنھا  Uthmam رضی اللّٰہ تعالٰی عنہ had only made its copies and circulated it. We are dead sure that this is the same Quran that was revealed upon Muhammad ﷺ because God has taken the responsibility of its protection. By the way my dear non muslim brothers instead of criticising or investigating your own religions why you people ...

غزل: قند لگے تھے

کلامِ ضیاءؔ : غزل ٢٨ مئی ٢٠٢٠ء جو تلخ حقائق تھے ہمیں قند لگے تھے البتہ پریشان ہمیں چند لگے تھے آنکھوں پہ نہ اپنی تھی کوئی راہ اجاگر رستے جو کشادہ تھے ہمیں بند لگے تھے کیکر پہ کہیں زخمی ہوا خوشہءانگور مخمل میں کہیں ٹاٹ کے پیوند لگے تھے اک ہم تھے بہاروں میں بھی افسردہ دلی تھی اک وہ تھے خزاؤں میں بھی خورسند لگے تھے ہم جانِ ضیاءؔ عہدِ زیاں کار سے نالاں اک آپ کہ اس عہد کے پابند لگے تھے (شاعر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔـ گوجرہ) ZIA VISION YOUTUBE/Blogger/Twitter/FB

آثار قدیمہ

Image
ایک لاکھ سال قبل مسیح۔۔مشرقِ وسطی سب سے پہلی انسانی تدفین۔۔  ۔ 70 تا 35 ہزار سال قبل مسیح  یورپ و مشرقِ وسطی انسانوں سے قریب ترین ناپید species نینڈرتھل کی  تدفین    ۔ 40ہزار سال قبل مسیح۔۔۔  جھیل مونگو۔ آسٹریلیا۔۔۔  جسمانی ساخت کے اعتبار سے جدید انسانوں کی سب سے قدیم لاش کو نذرِ آتش کرنے کے بعد ڈھانچے کی  تدفین ۔ ٣٨ ہزار سال قبل مسیح ۔     سوابیئن جیورہ کا غار۔ جرمنی۔ قدیم ترین مجسمہ ۔جانور نما انسان 35 تا 26 ہزار سال قبل مسیح۔ یوریشیا (بالخصوص یورپ اور سائیبیریا) نینڈرتھل کی تدفین ناپید ۔ جدید انسانوں کا یورپ میں ورود۔ علیہدہ علیہدہ دفن شدہ  شدید سرخ رنگ آلود کھوپڑیاں یا لمبی ہڈیاں  ۔ مقدس آثار کا آغاز ؟  قبروں سے نسوانی مجسموں کے تعویز ۔ 25 تا21 ہزار سال قبل مسیح۔ لائیبییا،ویلز، مشرقی یورپ باقاعدہ تدفین کی واضح مثالیں۔ بہت زیادہ سرخ رنگ سے رنگی ہوئی۔ علاوہ ازیں قبروں میں سیپ کے خول، بھاری لباس، گڑیاں گڈے، ڈھول بجانےکی چھڑیاں، ناپید شدہ ہاتھی نما جانورمیمتھ کے دانتوں کے ٹکڑے، لوم...