ہرابھرا دل


ہرابھرا دل
کلام: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ
تمہیں معلوم ہے جب آگ لگتی ہے
خس و خاشاک جلتے ہیں
ہری، شبنم بھری شاخوں کو لیکن
کچھ نہیں ہوتا
تم اپنے دل کے سب موسم ہرے رکھو
کرو آزاد دل کو ہر کدورت اور نفرت سے
اگر کچھ آگ لگ جائے
تمہیں بھی کچھ نہیں ہو گا
(کلامِ ضیاءؔ)

Comments

Popular posts from this blog

عکاسی اور ماشآءاللہ

مشتری ہشیار باش

امیروں کی جنت تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاءؔ ـ گوجرہ