میں بھی پاکستان ہوں، تو بھی پاکستان ہے تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

میں بھی پاکستان ہوں، تو بھی پاکستان ہے

تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء
   پاکستان محض کسی خطۂ ارضی کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ اور عقیدہ کا نام ہے۔ آج جو بھانت بھانت کی بولیاں اس نظریے اور عقیدے کے خلاف بولی جا رہی ہیں اور جو صفحے کے صفحے کالے کئے جا رہےہیں وہ محض دشمنانِ نظریۂ پاکستان کو تقویت پہنچانے کا سامان ہیں۔
ان کے خلاف میں نے اس مضمون میں یہ اقدام کیا ہے کہ تحریکِ پاکستان اور نظریۂ پاکستان کی اصلیت آپ کے سامنے پیش کروں، تاکہ اس  مقدس خدمت میں مجھ ناچیز کا بھی کچھ حصہ ہو۔
اس سلسلے میں سب سے پہلے میں 35 ویڈیوز پر مشتمل وہ پلے لسٹ پیش کرتا ہوں جو سب سے زیادہ مؤثر ہے۔ غالبا 1920 سے 1938 تک پورے 18 سال علامہ اقبال رح سے اور غالبا1930 سے لے کر 1948 تک پورے 18 سال قائداعظم رح سے جس شخصیت کے انتہائی قریبی تعلقات اور راز و نیاز رہے اور جسے یہ شرف حاصل رہا کہ وہ برصغیر کی واحد شخصیت تھی کہ جسے کسی بھی وقت بغیر پیشگی وقتِ ملاقات طے کئے ہمہ وقت قائداعظم سے ملنے کا اعزاز حاصل رہا، جس کے بارے میں بھٹو دور میں مفتی محمود اور حضرت نورانی کو کوثر نیازی نے اسمبلی میں یہ کہ کر جواب دیا کہ اس شخصیت کو دینی معاملات میں قائداعظم کا استاذ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ ظاہر ہے کہ اسی شخصیت کو یہ معلوم ہو گا کہ اقبال اور قائد کا تصورِ پاکستان کیا تھا۔ یہ تحریکِ پاکستان کے گولڈ میڈلسٹ علامہ غلام احمد پرویز کی شخصیت تھی۔ ذیل میں وہ لنک دیئے گئے ہیں جن سے نظریہ و تحریکِ پاکستان نکھر کر سامنے آ جاتا ہے، خاص طور پر اس پلے لسٹ کا جس میں پرویز صاحب کی اس موضوع پر تقریبا 35 ویڈیوز ہیں یعنی پلےلسٹ
QAYYAM E PAKISTAN
کا لنک
https://youtube.com/playlist?list=PLiqbtxOZODQDu0QCZQSNzcDbckIAmO34z
تاکہ اس 14 اگست پر آپ قیامِ پاکستان کے اغراض و مقاصد سے بخوبی آگاہ ہو سکیں۔
دیگر لنک مندرجہ ذیل ہیں:
علامہ اقبال کا تعلق پرویز سے:
👉https://youtu.be/rRN2pixHKLc
اقبال کی اہمیت
👉https://youtu.be/Rx5-Q6GZOF8
دیگر
👉https://youtu.be/rDfThhMAmz8
👉https://youtu.be/jzBFBXMDuek
      الحمدللہ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میری پرورش براہِ راست اس نسل نے کی جو نہ صرف قائداعظم رح کی زیارت سے مشرف ہوئی بلکہ ان کے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر تحریکِ پاکستان میں شامل رہی۔ لہذا پاکستان کی بطور وطن نہیں ، بلکہ بطور نظریہ کے محبت میرے قلب و نظر میں ہمیشہ سے موجزن ہے۔اس 14 اگست پر میری یہ کاوشیں آپ کی خدمت میں پیش ہیں تاکہ میں نے اپنے بزرگوں سے جو کچھ اخذ کیا وہ آپ تک پہنچا سکوں۔میرے نانا جوہر برادران (محمد علی جوہر اور شوکت علی ) کے قریبی ساتھی تھے اور جوہر برادران کی والدہ بی اماں نے ان کو اپنا بیٹا بنا رکھا تھا ۔  اکثر علامہ اقبال سے ان کے راز و نیاز رہتے۔ جس روز میری والدہ کی ولادت ہوئی (یکم دسمبر 1938ء) اس روز بھی علامہ اقبال میرے نانا کے ہاں دعوت پر تشریف لائے ہوئے تھے۔ میری والدہ آج بھی اس منظر کو دہراتی ہیں، جب وہ قائداعظم کی زیارت سے پہلی مرتبہ مشرف ہوئیں اور میرے والد مرحوم کی آنکھیں اشکبار ہوتی تھیں جب وہ ہمیں بتایا کرتے تھے کہ جب ان نے قائداعظم سے ہاتھ ملایا تھا اور جب قائداعظم سے ایف سی کالج اور پھر میڈیکل کالج میں تحریکِ پاکستان  میں حصہ لینےکے دوران  ان کی ملاقاتیں ہوتی تھیں۔ والد صاحب بتاتے تھے کہ وہ اور ان کے ساتھی بڑے زور و شور سے جلوسوں میں یہ نعرہ لگاتے تھے، پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔ لا الہ الا اللہ ۔۔۔ مگر کبھی ایک لمحے کے لئے بھی وہ اور ان کے ساتھی یہ نہیں سوچتے تھے کہ پاکستان صوفیوں یا ملاؤں کی کوئی دقیانوسی مذہبی ریاست ہو گا، کیونکہ اقبال پہلے ہی کہ چکے تھے کہ
نہ صوفی سے، نہ ملا سے ہے غرض مجھ کو
وہ دل کی موت یہ اندیشہ و نظر کا فساد
نیز
کیا صوفی و ملا کو خبر میرے جنوں کی
ان کا سرِ دامن بھی ابھی چاک نہیں ہے
    میں پوچھتا تھا کہ ابو جی پھر آپ اور آپ کے ساتھیوں کے ذہن میں کیا تصور ہوتا تھا۔ اس پر میرے والد ڈاکٹر کیپٹن محمد عبدالحفیظ رحمہ اللہ  فرماتے تھے کہ بیٹا پاکستان کا مطلب کیا۔۔۔ لاالہ الا اللہ کہتے ہوئے ہمارے اندر یہ جوش و خروش پیدا ہوتا تھا کہ پاکستان میں کوئی الہ نہیں ہو گا نہ کوئی سرمایہ دار، نہ جاگیردار، نہ مذہبی پیشوا، نہ کوئی حاکم۔۔۔ وہاں بس صرف اور صرف اللہ ہی کی بادشاہی ہو گی اور ہم صرف کتاب اللہ کے سائے میں زندگی بسر کریں گے۔ بچپن سے لے کر ماں باپ کی یہی تعلیم میرے رگ و پے میں سرایت کر گئی۔ جو کچھ ہم نے اپنے بزرگوں سے پایا اس کی بنیاد پر
لکھتے رہے جنوں کی حکایاتِ خوں چکاں
ہر چند اس میں ہاتھ ہمارے قلم ہوئے
یہ ماضیء مرحوم سے ماخوذ وہ اثاثے ہیں جن میں تحریکِ پاکستان میں موجزن سب جذبات و احساسات سموئے گئے ہیں:
🔴تحریکِ پاکستان:
https://youtu.be/XlTRRCwaCWU
🔴پاکستان:
1-👉https://youtu.be/kGOMKvjWpI8
2-👉https://youtu.be/ovxkeQfUtDA
3-👉https://youtu.be/-Ae6UGZze54
🔴علامہ اقبال:
1-👉https://youtu.be/nbpC2dZ9AEo
2-👉https://youtu.be/rDfThhMAmz8
3-👉https://youtu.be/jzBFBXMDuek
4-👉https://youtu.be/luClhGKwz1Q
5-👉https://youtu.be/NwVT9vIi6YI
6-👉https://youtu.be/jzBFBXMDuek
7-👉https://youtu.be/cBQJ5_0XWf8
8-👉https://youtu.be/g1tKCJ0M3oE
9-👉https://youtu.be/gRj-nv0bCeY
🔴قائداعظم:
1-👉https://youtu.be/uQuWdZnAW8g
2-👉https://youtu.be/Syzhm7ZpxAs
3-👉https://youtu.be/M6vW8bMt1DI
🔴آزادی و انقلاب
1-👉https://youtu.be/XgRDLUpAwT4
2-👉https://youtu.be/slu6LorChVw

Comments

Popular posts from this blog

عمران خان اور قائداعظم۔۔۔۔ چہ نسبت خاک را بہ عالمِ پاک تحریر : ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء

انت مولانا (یا اللہ صرف تو ہی ہمارا مولا ہے) تحریر: ڈاکٹر ضیاءاللہ ضیاء۔ گوجرہ